افراد کو بھرتی کرنا، ان کی تربیت کرنا اور معیاری لوگوں کو ادارے کے ساتھ جوڑے رکھنا، جو ادارے کے لئے اعلیٰ درجے کی معیاری اور تعمیری خدمات فراہم کریں ، جن کی مدد سے ادارے کے مقاصد کا حصول ممکن ہو۔
اٹلس انشورنس کی انتظامیہ ، گروپ کے فلسفے یعنی افرادی قوت کی مسلسل ترقی سے ہی ادارے کی ترقی ہے، پر پورا یقین رکھتی ہے۔اس کی مدد سے بالآخر نتائج میں بہتری ، ملازمین کی افادیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ملازمین کو ذریعہِ معاش کی طرف سے اطمینان دلایا جاتا ہے اور خود کی عزت، وقار اور ایمانداری کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔
ادارے کی ترقی اور ملازمین کی افادیت میں اضافے کے لئے، اٹلس انشورنس، افرادی قوت کی تربیت کی جانب اپنی مکمل توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے تاکہ صنعتی میدان میں بڑھتے ہوئے مقابلے کے رجحان پر قابو پایا جا سکے۔
کوئی بھی ادارہ کس حد تک اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے قابل ہے، اس میں افرادی قوت کا ایک حتمی کردار ہوتا ہے۔اٹلس انشورنس مسلسل ایسی حکمتِ عملی کو نافذ کرنے کی کوشش میں لگی ہے جس کے تحت ملازمین کی تعیناتی، تربیت، ترقی، مراعات و فوائد اور جانشین متعین کئے جانے تک کے تمام مراحل آپس میں مربوط ہوں۔
اٹلس انشورنس 3آر کی بنیادی قدر پر مکمل یقین رکھتی ہے یعنی احترام، توثیق اور انعام۔اور اسے ایچ آر پالیسی سے مضبوطی کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔
اس بات کا خاص طور پر خیال رکھا جا تا ہے کہ کسی بھی عہدے کے لئے اس سےمطابقت رکھنے والے اور موزوں فرد کا انتخاب کیا جائے۔اہل اور ذہین ملازمین کا یہ امتزاج ایک متحد گروہ کی تشکیل کرتا ہے جس سے نظم و ضبط پر مبنی ماحول بنتا ہے۔
سالانہ کارکردگی کی جانچ کا عمل، ملازمین کی کارکردگی پر نظر رکھنے میں ایک کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ملازمین کی انفرادی کارکردگی ، اجتماعی استحکام کو فروغ دیتی ہے جس کا اثر بالآخر ادارے کی مجموعی کارکردگی پر پڑتا ہے۔