اٹلس گروپ کی زیرِ کفالت، اٹلس انشورنس لمیٹڈ اور ہنڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر ہنڈا برانڈڈ انشورنس کو متعارف کرایا ہے۔ اس انشورنس میں ہنڈا کار کے خریداروں کے لئے دیگر اداروں کے مقابلے میں اضافی سہولیات شامل کی گئی ہیں۔

  • بیمہ کا فوری تحفظ فراہم کیا جانا
  • ملک کے تمام ہنڈا ڈیلرز پر ہنڈا خریداروں کے لئے ترجیحی بیمہ ریٹ کا تعین کردیا جانا
  • نقصان کی صورت میں ازالے کے لئے برق رفتار کاروائی
  • مقررہ سروئیر
  • ڈیلرشپ پر ہی گاڑی کی ضروری مرمت کو اولیت دینا
  • گاڑی کی قیمت میں بتدریج کمی کے لئے خصوصی ریٹ
  • 24 گھنٹوں کے اندر شکایات کا ازالہ کیا جانا
  • ہنڈا کے اصلی پُرزہ جات کی دستیابی کی ضمانت
  • گاڑی کی مرمت کے بعد سروئیر سے دوبارہ معائنہ کروانا اور گاہک سے اطمینان بخش مرمت کا تحریری خط لینا
  • تمام ڈیلرز پر اٹلس انشورنس کے ویب پورٹل کی سہولت کا مہیا کیا جانا
  • ملک بھر کے لئے خصوصی ایچ بی آئی افسران کی ہمہ وقت دستیابی

احاطہ جات

بیمہ دار کے نقصان کے ازالے کے لئے مندرجہ ذیل صورتوں میں تحفظ فراہم کیا جاتا ہے

  • بیرونی ذرائع سے پہنچنے والا نقصان
  • آگ لگنا، دھماکہ ہونا یا سخت سردی کی وجہ سے ہونے والا نقصان
  • چوری یا ڈکیتی ہونا
  • کسی دشمن کی جانب سے گاڑی کو نقصان پہنچنا
  • دنگا فساد یا ہڑتال کی وجہ سے پہنچنے والا نقصان
  • سیلاب، آندھی، طوفان، چکردار تیز ہوا، جھکڑ وغیرہ سے پہنچنے والا نقصان
  • زلزلہ ، آتش فشاں کا اخراج یا دیگر قدرتی واقعات کا ظہور پذیر ہونا
  • جب گاڑی کی ترسیل بذریعہ فضائی، سڑک، ریل گاڑی، بحری یا لفٹ کے ہورہی ہو تو اس عمل کے دوران پہنچنے والا نقصان
  • گاڑی سے ہوجانے والے ایسے حادثے کی صورت میں، جس سے کسی فرد کی موت، زخمی ہوجانے یا املاک کو پہنچنے والا نقصان
  • زخمی بیمہ دار کے علاج کے لئے معقول معاوضے کی ادائیگی
  • ذاتی حادثے کی وجہ سے ہونے والی موت یا مکمل اور دائمی معذوری کی صورت میں 150،000 روپے کی ادائیگی (یکم جولائی 2020 سے اطلاق شدہ)۔

 

ہنڈا برانڈڈ انشورنس کے معلوماتی کتابچے کی کاپی حاصل کرنے کے لئے یہاں کلِک کیجیے

اس حوالے سے اگر آپ کا کوئی سوال، آراء یا ردِ عمل ہو تو ہمیں آگاہ کیجیے

مزید معلومات ہمارے نمائندے سے حاصل کیجیے۔