ہماری ویب سائٹ یا ویب ایپلیکیشن کو استعمال کرتے وقت، آپ کی جانب سے فراہم کردہ ذاتی معلومات کو ہم اپنی رازداری کی پالیسی کے مطابق ہی استعمال کرتے ہیں۔ ہماری نظر میں آپ اس بات پر راضی ہیں کہ جس مقصد کے لئے آپ نے یہ معلومات فراہم کی ہیں انہیں ہم صرف اسی مخصوص مقصد کے لئے استعمال کرسکیں۔

حصہِ اول ۔ ہم آپ کی فراہم کردہ معلومات کا کیا کرتے ہیں؟

ہمیں آپ کی ذاتی، تعلیمی اور معاشرتی معلومات، آن لائین نوکری کی درخواست دینے کے لئے درکار ہوتی ہیں۔ آپ کا نام، ای میل اور رابطہ نمبر پر ہم آپ کو اپنا جواب یا تبصرہ بھیجتے ہیں۔ پنی ایپلیکیشن کے ذریعے آپ کے موبائل کی اسٹوریج اور کیمرہ کی رسائی ہمیں کلیم کی اطلاع کے لئے درکار ہوتی ہے۔ آپ کا ای میل اور رابطہ نمبر پر ہم مختلف پروموشن اور اپنی خدمات کی بہتری کی اطلاع بھی کر سکتے ہیں۔

حصہِ دوئم ۔ حفاظت

آپ کی ذاتی معلومات کی حفاظت کے لئے ہم خاطر خواہ اقدامات لیتے ہیں۔ اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ان معلومات کو ضائع نہ ہونے دیا جائے، ان کا غلط استعمال نہ ہو سکے، نہ کوئی ان تک پہنچ سکے اور نہ ہی یہ کسی کو دی جائیں، اور کوئی انہیں تبدیل نہ کر سکے۔ اگر ہماری ویب سائٹ سے کسی دوسری ویب سائٹ کی طرف راہداری دی گئی ہو تو اس ویب سائٹ پر موجود معلومات کی رازداری اور حفاظت کی ذمہ داری سے ہم خود کو مبرا سمجھتے ہیں

حصہِ سوئم ۔ ہماری رازداری کی پالیسی میں تبدیلی

ہم کسی بھی وقت اپنی رازداری کی پالیسی میں تبدیلی کا حق محفوظ رکھتے ہیں اس لئے آپ سے درخواست ہے کہ تازہ ترین پالیسی سے ہر وقت آگاہ رہئے۔ پالیسی میں تبدیلیاں اور وضاحتیں ویب سائٹ پر مشتہر کرتے ہی موٗثر ہو جاتی ہیں۔ اس پالیسی میں کسی بھی طرح کی بنیادی تبدیلی کی صورت میں آپ کی آگاہی کے لئے، ہم اس صفحے پر اس کی نشان دہی کریں گے۔تا کہ آپ کو اس بات کا علم ہو کہ ہم کونسی معلومات حاصل کرتے ہیں، کیسے اور کن صورتوں میں انہیں استعمال کرتے ہیں اور کس ضرورت کے تحت انہیں آگے کہیں فراہم کرتے ہیں۔

سوالات اور رابطے کی معلومات

آپ کی جو ذاتی معلومات ہمارے پاس موجود ہیں، اگر آپ انہیں حاصل کرنا ، درست کرنا، تبدیل یا مکمل طور پر حذف کرنا چاہتے ہیں تو ویب سائٹ پر موجود شکایت کے فارم سے اپنی درخوات ہمیں بھیجیں

اس حوالے سے اگر آپ کا کوئی سوال، آراء یا ردِ عمل ہو تو ہمیں آگاہ کیجیے

مزید معلومات ہمارے نمائندے سے حاصل کیجیے۔