درج ذیل معلومات آپ کے دعویٰ کو زیادہ مؤثر انداز میں آگے بڑھا سکتی ہیں

  • کسی بھی نقصان یا گمشدگی کی اطلاع، اٹلس انشورنس کو فوری دی جائے
  • دعویٰ کی اطلاع ملتے ہی، اٹلس انشورنس اس کے جواب میں ایک کلیم فارم بھجوائے گی
  • کلیم فارم کو پُر کرکے نقصان کی رقم کے اندازے کے ساتھ اٹلس انشورنس کو واپس بھیج دیجیے۔ ایسی فہرست کو ترجیح دی جاتی ہے جس میں ہر نقصان کی رقم علیحدہ علیحدہ بیان کی گئی ہو.
  • نقصان کے حتمی اندازے کے لئے، اٹلس انشورنس کسی تکنیکی فرد کو متعین کرے گی۔ زیادہ بڑے نقصان کی صورت میں کسی بڑےاور لائسنس یافتہ سروئیر کومتعین کیا جائے گا
  • اٹلس انشورنس مطلوبہ دستاویزات کی فہرست فراہم کرے گی جن کی رو سے دعویٰ کی وسعت کی توثیق ہو سکے
  • اگر دعویٰ کی وجوہات کا تعین نہ کیا جاسکا تو یہ بیمہ دار کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ انشورڈ پیرِل کی رو سے نقصان یا گمشدگی کو ثابت کرے
  • بیمہ دار اور اٹلس انشورنس کے درمیان ، دعویٰ کی رقم کے رضامندی کے بعد، ادائیگی کر دی جائے گی
  • سب سے پہلے نمبر بیمہ دار اس بات کا ذمہ دار ہے کہ وہ دعویٰ کے وقوع پذیر ہوجانے کے اسباب کوکم سے کم رکھے
  • آگ بجھانے والےادارے کو فوری طور پر اطلاع کرکے اس کی خدمات حاصل کی جائیں
  • آتش زدگی کی وجہ اگر دنگا فساد، ہڑتالی کارکنان، تیسرے فریق کی جانب سےبدخواہی میں کیا گیا نقصان یادہشت گردی ہو، تو پولیس میں شکایت درج کرائی جائے
  • جتنا جلد ممکن ہو، اٹلس انشورنس کو اس سے مطلع کیا جائے۔ یعنی 24 گھنٹوں کے اندر اندر
  • متعلقہ معلومات کے حصول کے لئے، اٹلس انشورنس کے متعین کردہ سروئیر کے ساتھ تعاون کیا جائے
  • اگربیمہ دوبارہ بحالی کی بنیاد پر کیا گیا ہو تو اس کے دعویٰ کی ادائیگی، نقصان زدہ سامان کی مرمت یا تبدیل کئے جانے کے بعد، اس کا بِل پیش کئے جانے پر کی جائے گی
  • فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جائے اور تصدیق نامہ حاصل کیا جائے کہ کھوجانے والا مال یا رقم کا سراغ ملنا ممکن نہیں
  • اٹلس انشورنس کو جلد سے جلد مطلع کیا جائے
  • اٹلس انشورنس کونقصان کے رقم کے بیان پر مبنی اسٹامپ پیپر پر بنا ہوا ایک تبادلے کاحلف نامہ درکار ہوگا جس کی رو سے گمشدہ مال کے مل جانے کی صورت میں دعویٰ کی رقم واپس کردی جائے گی
  • پولیس کی جانب سے فائنل رپورٹ حاصل کی جائے
  • بیمہ دار(گاہک) پر لازم ہوگا کہ وہ متعین کردہ سروئیر کو وقوعہ کے روز ہوجانے والے نقصان کو ثابت کرنے والے تمام بلز اور اکاؤنٹس کی کتابیں فراہم کرے
  • فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جائے اور تصدیق نامہ حاصل کیا جائے کہ کھوجانے والا مال یا رقم کا سراغ ملنا ممکن نہیں
  • اٹلس انشورنس کو جلد سے جلد مطلع کیا جائے
  • اٹلس انشورنس کونقصان کے رقم کے بیان پر مبنی اسٹامپ پیپر پر بنا ہوا ایک تبادلے کاحلف نامہ درکار ہوگا جس کی رو سے گمشدہ مال کے مل جانے کی صورت میں دعویٰ کی رقم واپس کردی جائے گی
  • پولیس کی جانب سے فائنل رپورٹ حاصل کی جائے
  • بیمہ دار(گاہک) پر لازم ہوگا کہ وہ متعین کردہ سروئیر کو وقوعہ کے روز ہوجانے والے نقصان کو ثابت کرنے والے تمام بلز اور اکاؤنٹس کی کتابیں فراہم کرے
  • اٹلس انشورنس کو جلد سے جلد مطلع کیا جائے
  • دعویٰ کی اطلاع اور مرمت کا تخمینہ اٹلس انشورنس میں جمع کروایا جائے تاکہ معائنے کا بندوبست کیا جا سکے
  • جزوی نقصان ہونے کی صورت میں، فرسودگی کی قیمت نہیں لگائی جائے گی لیکن اپنی موجودہ قیمت کی ادائیگی کے لئے غیربیمہ شدہ اشیاء کو بیمہ شدہ ہی سمجھا جائے گا۔ اور واجب الادا دعویٰ کی رقم میں اسی تناسب سے کمی کر دی جائے گی
  • فرسودگی کا اطلاق صرف مکمل نقصان کی صورت میں ہوگا
  • مشین کے جزوی نقصان کی صورت میں، اٹلس انشورنس کی آمادگی سےمرمت کرالینے کے بعد ہی ااسے دوبارہ استعمال کرنا چاہیئے۔ایسا نہ کرنے کی صورت میں مزید نقصان کی تلافی نہیں کی جائے گی
  • سب سے پہلے اٹلس انشورنس کو مطلع کیا جائے
  • دعویٰ کی اطلاع اور مرمت کا تخمینہ اٹلس انشورنس میں جمع کروایا جائے تاکہ معائنے کا بندوبست کیا جا سکے
  • جزوی نقصان ہونے کی صورت میں، فرسودگی کی قیمت نہیں لگائی جائے گی لیکن اپنی موجودہ قیمت کی ادائیگی کے لئے غیربیمہ شدہ اشیاء کو بیمہ شدہ ہی سمجھا جائے گا۔ اور واجب الادا دعویٰ کی رقم میں اسی تناسب سے کمی کر دی جائے گی
  • فرسودگی کا اطلاق صرف مکمل نقصان کی صورت میں ہوگا
  • مشین کے جزوی نقصان کی صورت میں، اٹلس انشورنس کی آمادگی سےمرمت کرالینے کے بعد ہی ااسے دوبارہ استعمال کرنا چاہیئے۔ایسا نہ کرنے کی صورت میں مزید نقصان کی تلافی نہیں کی جائے گی
  • دعویٰ کا طریقہِ کار، ملک در ملک مختلف ہوتا ہے اس لئے بیمہ دار کو بیرونِ ملک موجود، اٹلس انشورنس کے تصفیہِ دعویٰ کے ایجنٹ سے فوری رجوع کرنا چاہیئے
  • دورانِ سفر، بیمہ دار کو بیمہ کی دستاویز اپنے ہمراہ رکھنی ہوگی، تاکہ ضرورت پڑنے پر بطور ثبوت پیش کی جا سکے۔ بیمہ کی دستاویز میں اس بات کی مکمل تفصیلات درج ہوں گی کہ مدد کے لئے تصفیہِ دعویٰ کے ایجنٹ سے کس طرح رابطہ کیا جائے
  • حادثے میں فریقِ ثالث کے کسی بھی طرح کے عمل دخل کی صورت اٹلس انشورنس کو مطلع کیا جائے
  • یہ جانے بغیر کہ وہ صحیح معنوں میں حقدار ہے یا نہیں، بیمہ دار محض اپنے دعویٰ کے تصفیے سے غرض رکھتا ہے۔اسی وجہ سے بیمہ کی دستاویز میں یہ بات بالکل صراحت کے ساتھ بیان کر دی جاتی ہے کہ اٹلس انشورنس کی منظوری کے بغیر کسی بھی قسم کے دعویٰ سے نہ سمجحوتہ کیا جائے گا اور نہ ہی قبول کیا جائے گا

کسی بھی حادثے کی صورت اٹھائے جانے والے اقدامات

  • سب سے پہلے اٹلس انشورنس کو مطلع کیا جائے
  • اگر نقصان بڑا ہے تو اس کی اطلاع ، جائے حادثہ سے گاڑی کو ہٹانے سے قبل کی جا سکتی ہے تاکہ اٹلس انشورنس اُ س مقام کے معائنے کا انتظام کرسکے
  • اس کے بعد گاڑی کو مختص کردہ ورکشاپ لے جایا جائے تاکہ مرمت کا تخمینہ لگایا جاسکے
  • مرمت کے اخراجات کے تخمینے کے ہمراہ پُر کردہ دعویٰ کا فارم موصول ہوتے ہی اٹلس انشورنس نقصان کا ایک تفصیلی معائنہ کروائے گی اور معاوضے کا تعین کرے گی
  • اٹلس انشورنس اس بات کا یقین حاصل کرے گی کہ حادثے کے وقت، متاثرہ گاڑی کو ایک لائسنس یافتہ شخص ہی چلا رہا تھا، اور یہ بھی کہ یہ گاڑی کمپنی کے ریکارڈ میں موجود ہے۔گاڑی کے رجسٹریشن کے کاغذات اور چلانے والے کےلائسنس کی تصدیق بھی کروائی جائے گی
  • مذکورہ بالا مراحل کی تکمیل پر ہی ورکشاپ کو اختیار ہوگا کہ وہ مرمت کا کام شروع کرے۔اٹلس انشورنس اس کی ادائیگی براہِ راست ورکشاپ کو بھی کر سکتی ہے یا پھر انشورنس کرنے والے کو بھی کرسکتی ہے اگر اس کی جانب سےمرمت کا بِل مہیا کردیا جائے
  • جو نئے پُرزے لگا دینے کی اجازت دی گئی ہو، ان کے نقصان زدہ پُرزے ، انشورنس کرنے والے فرد یا ادارے کو دے دئیے جاتے ہیں تاکہ ان کی تبدیلی کا یقین کروایا جا سکے
  • گاڑی یا اس کے کسی سامان کی چوری کی صورت میں، اس کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے میں کروائی جائے اور اور فائنل رپورٹ کمپنی میں جمع کروائی جائے
  • دعویٰ دراصل ایک مخصوص رقم کی ادائیگی کی درخواست ہوتی ہے جوبیمہ دار، اٹلس انشورنس کو بھیجتا ہے دورانِ بیمہ، ہو جانے والا کوئی ایسا واقعہ جس سے بیمہ دار کے مالی فائدہ پر اثر پڑے، نقصان کہلاتا ہے
  • پہلا فریق وہ شخص یا ادارہ ہے، جس نے اپنا بیمہ کروایا ہے
  • دوسرا فریق بیمہ کمپنی ہے
  • تیسرا فریق، ممکنہ طور پر وہ شخص ہے جو نقصان کے لئے کسی بھی صورت میں ذمہ دار ہو۔ کسی گاڑی یا جائیداد کا مالک یا کوئی اور فردجیسا کہ مسافر یا پیدل چلنے والا

ضمانت سے مراد نقصان اور ضررسے حفاظت ہے۔بیمہ پالیسیاں دراصل ضمانت کے معاہدے ہوتی ہیں جن کی رو سے بیمہ کمپنیاں اپنے بیمہ داروں کو ان کے نقصان کی تلافی، مخصوص رقم کی ادائیگی کی صورت میں کرتی ہیں۔ جس کی وجہ سے بیمہ دار، نقصان کے بعد بھی پھر اسی طرح خوش اور مطمئن ہو جاتا ہے جس طرح وہ نقصان سے پہلے تھا۔

بحالی کی بنیاد پر جاری کردہ پالیسیوں میں، اٹلس جائیداد کو دوبارہ بنانے یا تبدیل کرنے کی لاگت کے مساوی رقم ادا کرے گا جیسے کہ نئی لیکن بہتر یا نئے سے زیادہ وسیع نہیں۔

سوئس ری کی تشریح کے مطابق یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس کی وجہ سے 20 سے زیادہ لوگوں کی جان کا نقصان ، 50 سے زیادہ لوگوں کا زخمی ہوجانا، 2000 سے زیادہ لوگ بے گھر ہوجائیں یا انہیں 29 ملین ڈالر تک کا نقصان ہو، یا پھر 457 ملین ڈالر یا اس سے اوپر کا مکمل نقصان ہوا ہو۔ اس ضمن میں قدرتی آفات جیسے سیلاب، طوفان، زلزلہ، قحط سالی، خشک جھاڑیوں کی آگ اور شدید سرد موسم شامل ہی

یہ ریزرو ان دعووں کا احاطہ کرتا ہے جو خرچ کیے گئے ہیں اور AIL کو رپورٹ کیے گئے ہیں۔ یہ ان دعووں کے سلسلے میں تخمینی ذمہ داری ہے۔

اس صورت میں ان تمام دعویٰ جات کی ادائیگی کی جاتی ہے جو وقوع پذیر ہوئے تو ضرور، لیکن بیمہ کمپنی کے علم میں ابھی تک نہیں لائے جاسکے۔ان کا تخمینہ گزشتہ تجربات کی روشنی میں شماریاتی طریقوں سے لگا یا جاتا ہے۔

سادہ الفاظ میں اس کا مطلب ہے کہ اٹلس انشورنس اور اس کا بیمہ دار ، دونوں پر مشترکہ طور پریہ لازم ہے کہ وہ بیمہ کا معاہدہ طے پانے کے وقت، گفت و شنید کے دوران ایمانداری اور صاف گوئی سے کام لیں ۔ فریقین پر لازم ہے کہ

  • بیمہ سے متعلق کسی بھی معاملے کی غلط بیانی نہ کریں ، مطلب یہ کہ سچائی سے کام لیں
  • معاہدے کے متعلق تمام معاملات اور ضروری حقائق کو ظاہر کیا جائے، اور کچھ نہ چھپایا جائے

ہر وہ واقعہ ضروری امر ہےجو ایک عقلمند بیمہ دار کی جانب سے پریمیم کو طے کرنے یا خطرہ مول لینے کے لئے کیا جائے

نقصان کا بارِ ثبوت ہمیشہ بیمہ دار پر ہوتا ہے جس کے لئے مندرجہ ذیل 2 باتیں بیان کرنی ضروری ہیں

  • نقصان کسی ایسے کام کی وجہ سے وقوع پذیر ہوا جو بیمہ کی دفعات میں شامل ہے
  • نقصان کی رقم

نقصان کے سلسلے میں متحرک، براہِ راست، فوری، سب سے بڑی، قابلِ عمل اور مناسب وجہ یا واقعہ۔ سادہ الفاظ میں نقصان کی سب سے واضح اور سب سے طاقتور وجہ

اگر بیمہ، کسی شے کی مکمل مالیت سے کم رقم کا کیا گیا ہو، تو نقصان کی صورت میں بیمہ دار، غیر بیمہ شدہ نقصان کا خود ذمہ دار ہے۔ بقیہ دعویٰ کی ادائیگی اسی تناسب سے بیمہ کمپنی کرے گی۔اس شِق کو حسبِ شرح اوسط کہا جاتاہے

بیمہ دار، نقصان کا ابتدائی ازالہ خود کرے ، چاہے یہ ایک مخصوص رقم ہو یا کوئی فیصد طے کی گئی ہو۔ اس سے زائد کی ادائیگی بیمہ کمپنی یا تو رضا کارانہ طور پر یا پھر لازمی کرےگی

اٹلس انشورنس کا، مکمل یا جزوی نقصان کی صورت میں قابلِ ضیاع اشیاء بر تصرف حاصل کرنے کا حق
مزید معلومات کے لئے رابطہ کیجیے

مراسلہِ امداد کا طریقہ، بیمہ دار کو اپنے نقصان کے ذریعے فائدہ اٹھانے سے روکتا ہے۔اٹلس انشورنس کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ دیگر انشورنس کمپنیوں سے اس نقصان کے معاملے اور قابلِ ادائیگی رقم کے بارے میں مشورہ کرے۔ چاہے وہ بیمہ دار، اُن انشورنس کمپنیوں میں سے کسی کاگاہک نہ ہو۔ یہ معاملہ مندرجہ ذیل صورتوں میں اٹھایا جاتا ہے

  • اس نقصان کے 2 یا زیادہ بیمے کئے گئے ہوں
  • ہر ایک اسی معاملے یا نقصان سے متعلق ہوں
  • ہر ایک بیمہ کی اسی شِق سے متعلق ہوں جس کی وجہ سے نقصان ہوا ہو

اس حوالے سے اگر آپ کا کوئی سوال، آراء یا ردِ عمل ہو تو ہمیں آگاہ کیجیے

مزید معلومات ہمارے نمائندے سے حاصل کیجیے۔