اٹلس انشورنس ۔ محفوظ سفر

اٹلس انشورنس – ٹریول سیف آپ کی سفری ضروریات کے لیے جامع عالمی انشورنس کوریج فراہم کرتا ہے۔ چاہے آپ کاروباری دورے پر ہوں یا تفریحی سفر پر، اٹلس ٹریول سیف آپ کو دنیا بھر میں 24 گھنٹے تحفظ کی یقین دہانی کراتا ہے۔اٹلس انشورنس نے دنیا کے ایک نمایاں ٹریول ری انشورر سوان انٹرنیشنل اسسٹنس کے ساتھ ری انشورنس کے انتظامات کیے ہیں۔ سوان کو خاص طور پر سفری معاونت کے شعبے میں عالمی سطح پر مضبوط موجودگی کے لیے جانا جاتا ہے، جن کے دفاتر مشرق وسطیٰ، افریقہ، یورپ اور شمالی امریکہ میں قائم ہیں۔ ان کے پاس یہ صلاحیت ہے کہ وہ دنیا بھر میں مسافروں کو مختلف حالات میں مدد فراہم کر سکیں، چاہے وہ پالیسی کے اجرا کا مرحلہ ہو یا ان کی واپسی تک کوئی بھی مرحلہ۔

صارفین کی سہولت کے لیے آن لائن خریداری کی سہولت دستیاب ہے:

https://ail.atlas.pk/digisure/world-wide


جبکہ پالیسیوں کے اجرا کے لیے ٹریول ایجنٹس کو ویب پورٹل کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

غیر ملکی مسافروں کے لیے اہم انشورنس کوریج درج ذیل ہیں

1۔ ورلڈ وائڈ کوریج پلانز

ٹریول سیف دنیا بھر کے لیے کوریج پلانز پیش کرتا ہے، جن میں سلور، گولڈ، ایلیٹ اور پلاٹینم پلانز شامل ہیں۔ یہ پلانز امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور جاپان سمیت عالمی سطح پر کوریج فراہم کرتے ہیں۔

وسیع دائرہ کار کی کوریج

یہ پلانز مختلف اقسام کی کوریج فراہم کرتے ہیں، جن میں شامل ہیں:
ایمرجنسی میڈیکل، اسپتال میں داخلہ، ادویات اور سرجری کے اخراجات، حادثاتی موت اور مستقل معذوری، میت کی وطن واپسی، پاسپورٹ کا ضیاع، سامان کا نقصان، اور ذاتی حادثات وغیرہ۔

ہر فیملی ممبر کے لیے علیحدہ حد (صرف نان شینجن پلان کے لیے)

خاندانی کوریج کے تحت ہر فرد کے لیے قابل ادائیگی دعووں پر  100 فیصد طبی اخراجات کی واپسی۔

 

متعدد سفروں کا فائدہ

6 ماہ، 1 سال اور 2 سال کی مدت کے لیے ملٹیپل ٹرپ کوریج دستیاب ہے، جس میں ایک سفر کے لیے 92 اور 180 دن کا زیادہ سے زیادہ قیام شامل ہے۔

 

فیملی پلان کا فائدہ (صرف نان شینجن پلان کے لیے)

یہ پلان ایک ساتھ سفر کرنے والے شوہر، بیوی اور 18 سال تک کی عمر کے چار بچوں کو کور کرتا ہے۔

 

2. اسٹینڈرڈ شینجن اور انہانسڈ شینجن پلانز

ٹریول سیف شینجن ریاستوں کے دورے کے لیے باقاعدہ منظور شدہ اسٹینڈرڈ شینجن اور انہانسڈ شینجن پلانز فراہم کرتا ہے۔
شینجن پلانز کے تحت خاندانی کوریج دستیاب نہیں ہے۔

 

3. طلباء کے لیے ورلڈ وائڈ پلانز

ٹریول سیف طلباء کے لیے عالمی سطح پر اے، بی اور سی  کیٹیگری کے پلانز فراہم کرتا ہے، جن میں وسیع کوریج شامل ہے۔

 

4. حج، عمرہ اور زیارت کے لیے زیارتی پلان

ٹریول سیف سعودی عرب، عراق، ایران اور شام میں زیارت کے لیے حج، عمرہ اور زیارت پلانز فراہم کرتا ہے۔

زیارتی مقاصد کے لیے بیسک، پلس اور ایکسٹرا پلانز دستیاب ہیں۔

 

عمر کی حد

اٹلس ٹریول سیف کی سہولت ایسے مسافروں کے لیے دستیاب ہے جن کی عمر 80 سال تک ہو

 

عام پریمیم پر50 فیصد رعایت۔ (صرف شینجن ممالک کے لئے)

18 سال کی عمر تک کے بچے

عام پریمیم

18 سے 65 سال کی عمر کے افراد

50 فیصد اضافی پریمیم

66 سال سے 70 سال کی کی عمر کے افراد

100 فیصد اضافی پریمیم

71 سال سے 75 سال کی عمر کے افراد

150 فیصد اضافی پریمیم

76 سال سے 80 سال کی عمر کے افراد

 

 

کووِڈ-19 توسیع

کووِڈ-19 ایمرجنسی میڈیکل اخراجات کی اضافی کوریج حد 30،000 امریکی ڈالر ہے، جس پر 100 فیصد پریمیم اضافہ لاگو ہوگا۔

 

نوٹ: جنگی علاقوں کے سفر پر یہ سہولت لاگو نہیں ہوگی۔

ای میل:

atlas.travel@ail.atlas.pk

رابطہ:

0344488-0300 اور 3279303-0300

 

 

بیرونِ ملک ہیلپ ڈیسک

دنیا بھر میں 24 گھنٹے معاونت

سوان انٹرنیشنل اسسٹنس

انٹرنیشنل ہیلپ لائن نمبرز:

 1662 1921 0096

ای میل:

request@swanaassistance.com

اس حوالے سے اگر آپ کا کوئی سوال، آراء یا ردِ عمل ہو تو ہمیں آگاہ کیجیے

مزید معلومات ہمارے نمائندے سے حاصل کیجیے۔