اٹلس انشورنس مالیاتی طور پر مستحکم اور کاروباری لحاظ سے منظم ادارہ ہے، جس کے دنیا کی معروف ری انشورنس کمپنیوں کے ساتھ مضبوط کاروباری معاہدے موجود ہیں:

سوئس ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ المعروف سوئس ری کا صدر دفتر 1863 میں زیورخ (جرمنی) میں قائم کیا گیا۔ اس نے جی ای ای انشورنس سولیوشن حاصل کیا اور دنبابھر میں 25 سے زائد ممالک میں قائم اپنے دفاتر سے خدمات انجام دے رہی ہے۔سوئس ری نے جدید خطوط پر استوار دہری بیمہ کاری اور رِسک مینیجمنٹ سولیوشن مہیا کرنے میں اپنی ایک ساکھ بنالی ہے

درجہ بندی :
اے ایم بیسٹ کی جانب سے اے پلس

ہینو وَر رِی تمام اقسام کے لائف اور نان لائف کی دہری بیمہ کاری کی خدمات دنیا بھر میں انجام دے رہی ہے۔ سن 1990 سے لائف اور صحت کی دہری بیمہ کاری کا اس کی ترقی میں ایک اہم کردار ہے۔ کمپنی کا اولین مقصد بین الا قوامی دہری بیمہ کاری مارکیٹ میں اپنے مقام کو مزید وسعت دینا ہے۔ تاکہ اسے ایک بڑے دہری بیمہ کاری گروپ کے طور پر جانا جائے اور ایک بہترین اور بدلے ہوئے انداز کے ساتھ اوسط سے زیادہ منافع بخش حیثیت کا حامل ہو

درجہ بندی :
اے ایم بیسٹ کی جانب سے اے پلس

ٹوکیو میرین اینڈ نیچی ڈو فائر انشورنس کمپنی لیمیٹڈ المعروف ٹوکیو میرین نیچی ڈو، جائیداد اور حادثاتی بیمہ کے لئے ٹوکیو میرین ہولڈنگ کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ یہ جاپان کے سب سے بڑے اور غیر سرکاری گروپس میں سے ایک ہے۔ اس کے مرکزی دفاتر مارونوچی، چیوڈا اور ٹوکیو میں قائم ہیں۔ ٹوکیو میرین کے دیگر دفاتر کا دنیا بھر میں 39 ممالک کے 427 شہروں میں ایک وسیع جال پھیلا ہوا ہے۔

درجہ بندی :
اے ایم بیسٹ کی جانب سے اے پلس پلس

جائیداد کے بیمہ کے لئے، یہ سومپو جاپان نی پن کووا انشورنس انکارپوریٹڈ جاپان کے سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ سومپو جاپان کے دفاتر اور ذیلی ادارے دنیا کے 28 ممالک میں بیمہ کاری اور رِسک مینیجمنٹ کی خدمات فراہم کر رہے ہیں

درجہ بندی :
اے ایم بیسٹ کی جانب سے اے پلس

ملائشین ری انشورنس برہیڈ (ملائشین ری) دراصل ایم این آر بی ہولڈنگ برہیڈ کی پوری طرح سے ملکیت ہے اور اسکی ایک ذیلی کمپنی کے طور پر کام کر رہی ہے۔ اپنے ملک کی قومی دہری بیمہ کار کمپنی کی حیثیت سے ملائیشین ری نے مقامی بیمہ کار کمپنیوں کی مسابقتی صلاحیتوں اور ان کی کارکردگی میں اضافہ کو فروغ دیا ہے۔ اور انہیں بڑھتی ہوئی بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنے مقام کو مستحکم رکھنے کے لئے ملائیشین ری ان کی قیادت کررہی ہے اور اس ضمن میں ان کی دہری بیمہ کاری کی ضرورت پر اس کا مکمل دھیان ہے ملائیشین ری نے ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کی مارکیٹوں میں بہت عرصے سے اپنی مستحکم موجودگی قائم کررکھی ہےاور اس کی وجہ سے اپنے کاروباری قد میں ایک بین الاقوامی کھلاڑی کی حیثیت سے نمایاں اضافہ کرلیا ہے۔

درجہ بندی :
اے ایم بیسٹ نے ملائشین ری کی مالیاتی استعداد (ایف ایس آر) کو منفی اے (یعنی بہترین) کے طور پر، اور ایک ایشوور کریڈٹ ریٹنگ کو منفی اے (سمال) پر برقرار رکھا ہے۔ اے ایم بیسٹ نے دونوں درجہ بندیوں کو مستحکم قرار دیا ہے۔

لیبوان ری انشورنس (ایل) لمیٹڈ (لیبوان ری)، ملائشیا کے شہر لیبوان میں 14 ستمبر 1992 کو قائم ہوئی۔ یہ کمپنی جنرل انشورنش کی دہری بیمہ کاری کے مقصد سے قائم کی گئی تھی۔ بعد ازاں سال 2007 سے اس نے تکافل کی دہری بیمہ کاری کا کام بھی شروع کردیا۔ اس کمپنی کا مجوزہ سرمایہ 500 ملین امریکی ڈالر اور اور ادا شدہ سرمایہ 150 ملین امریکی ڈالر ہے۔

درجہ بندی
اے ایم بیسٹ نے اس کمپنی کی درجہ بندی کو منفی اے (یعنی بہترین) اور ایک ایشوور کریڈٹ ریٹنگ کو منفی اے (سمال) قرار دیا ہے۔ دونوں درجہ بندیاں منفی رکھی گئی ہیں۔

کویت ری دنیا بھر میں دہری بیمہ کاری کی خدمات فراہم کرنے میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔ یہ خدمات نہایت اعلیٰ معیار کی ہیں جن کے تحت کویت ری قابلِ بھروسہ ہے اور مختلف النوع اداروں کو پیش آنے والے کاروباری خطرات کو طے شدہ طریقہِ کار کے مطابق آگے منتقل کرکے انہیں حل کرتی ہے ۔ کویت ری اپنے کاروبار کو ایمانداری، شفافیت اور بھروسے کے ماحول میں چلا رہی ہے۔ کوایت اور ملائشیا میں موجود اپنے دفاتر کے ذریعے کویت ری ایک ترجیحی دہری بیمہ کار کمپنی کا مقام حاصل کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

درجہ بندی :
اے ایم بیسٹ نے کویت ری کی مالی استعداد (ایف ایس آر) کو منفی اے (یعنی بہترین) اور ایک ایشوور کریڈٹ ریٹنگ کو منفی اے (سمال) قرار دیا ہے۔ اےایم بیسٹ نے دونوں درجہ بندیوں کو مستحکم قرار دیا ہے۔

کورین ری انشورنس کمپنی ایک ری انشورنس کمپنی ہے جو سیول، جنوبی کوریا میں واقع ہے۔ کورین ری کے حصص کوریا اسٹاک ایکسچینج میں درج ہیں۔ 2016 تک، یہ مجموعی تحریری پریمیم کے لحاظ سے دنیا کے 10ویں سب سے بڑے ری بیمہ کنندہ کے طور پر درج ہے۔

درجہ بندی :
کورین ری کی مضبوط کریڈٹ ریٹنگ "A” کی تصدیق A.M نے کی ہے۔ بہترین اکتوبر 2015 میں، A.M. بہترین تصدیق شدہ کورین ری کی مالیاتی طاقت کی درجہ بندی "A” (بہترین) اور جاری کنندہ کی کریڈٹ ریٹنگ "a” دونوں درجہ بندیوں کے مستحکم رہنے کے آؤٹ لک کے ساتھ

اس حوالے سے اگر آپ کا کوئی سوال، آراء یا ردِ عمل ہو تو ہمیں آگاہ کیجیے

مزید معلومات ہمارے نمائندے سے حاصل کیجیے۔