یہ بیمہ، کسی ٹھیکیدارکو دئیے گئے منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لئے اُس کی جانب سے مہیاکئے گئے بندش نامہ کی موجودگی میں، بیمہ کمپنی کی جانب سےجاری کردہ ایک ایسی ضمانت ہوتا ہے جو مالک یا حاکم کی حمایت میں ہوتی ہے۔ ٹھیکیدار کی جانب سے مطلوبہ منصوبہ مکمل کرنے کی ضمانت کو نبھانے سے کسی بھی معذوری کی صورت میں بیمہ کمپنی، مالکان کے نقصان کو پورا کرنے کی مجاز ہوتی ہے۔

اٹلس انشورنس لمیٹڈ، مندرجہ ذیل تین اقسام کے بیمہ ہائے بندش مہیا کرتی ہے

  • بندشِ بولی یا پیشکش
  • بندشِ تیاریِ پیشگی ادائیگی
  • بندشِ کارکردگی

درکار معلومات

  • ٹھیکیدار کا تعارفی خاکہ
  • دئیے گئے ٹھیکے کی دستاویز یا تفصیلاتِ بولی و پیشکش
  • چارٹرڈ اکائونٹنٹ سے جائزہ کروائی گئی ، گزشتہ تین سالوں کی مالیاتی رپورٹس
  • تیار ہوچکے اور جاری منصوبوں کی تفصیلات
  • منصوبوں کی ماہیت اور مقامات
  • منصوبے کے لئے با ضابطہ طور پر بھری گئی درخواست کی دستاویز

اس حوالے سے اگر آپ کا کوئی سوال، آراء یا ردِ عمل ہو تو ہمیں آگاہ کیجیے

مزید معلومات ہمارے نمائندے سے حاصل کیجیے۔