جناب حبیب الرحمٰن
نان ایگزیٹیو ڈائریکٹر
جناب حبیب الرحمٰن، انگلینڈ اور ویلز کے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤ نٹنٹ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور آپ کو کاروباری اور صنعتی شعبوں کے انتظامی امور کا نصف صدی سے زائد کا تجربہ ہے۔ آپ نے بطور جنرل مینیجر فنانس اور انویسٹمنٹ کے نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ میں، بطور ڈائریکٹر کے اٹلس ہنڈا لمیٹڈ میں، بطور چیف ایگزیٹیو کے ابامکو لمیٹڈ میں اور اسی عہدہ پر اٹلس ایسیٹ مینیجمنٹ لمیٹڈ میں اپنی گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔
آپ اٹلس گروپ کے ایڈوائزری بورڈ کے ممبر ہیں اور گروپ اسٹریٹیجی پلان کی ذمہ داریاں آپ کے سپرد ہیں۔ سن 2000، 2001 اور 2003 کے دوران، جناب حبیب الرحمٰن بورڈ آف کراچی اسٹاک ایکسچینج میں سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے نامزد ڈائریکٹر رہےہیں۔ آپ ایس ای سی پی کے تشکیل کردہ ایڈوائزری گروپ برائے کیپیٹل مارکیٹ کے ممبر رہے ہیں۔ آپ ایس ای سی پی کی ہی تشکیل کردہ انکوائری کمیٹی برائے مینیجمنٹ آف ایکسپوژر رولز ممبر بھی رہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ 2008 میں پیش آنے والے مالیاتی اتار چڑھاؤ کا جائزہ لینے کے لئے بننے والی کمیٹی کے رکن بھی رہے۔
جناب حبیب الرحمٰن نے میوچوئل فنڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان برائے مقامی ایسیٹ مینیجمنٹ کمپنیز کے قیام اور اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اور بین القوامی طور پر منعقدہ کانفرسوں میں اسی ایسوسی ایشن کی جانب سے نمائندگی کی ہے۔ جناب حبیب الرحمٰن نے اس ایسوسی ایشن میں بطور ڈائریکٹر، چئیرمین اور چئیرمین برائے ٹیکسیشن کے اپنی خدمات انجام دی ہیں۔