مندرجہ ذیل سوالنامے کو بھر کر ہمیں بھیجیں، ہمارا متعلقہ نمائندہ جلد آپ سے رابطہ کرے گا:
اس حوالے سے اگر آپ کا کوئی سوال، آراء یا ردِ عمل ہو تو ہمیں آگاہ کیجیے
مندرجہ ذیل سوالنامے کو بھر کر ہمیں بھیجیں، ہمارا متعلقہ نمائندہ جلد آپ سے رابطہ کرے گا:
اس حوالے سے اگر آپ کا کوئی سوال، آراء یا ردِ عمل ہو تو ہمیں آگاہ کیجیے
کمپنی کے بارے میں مکمل آگاہی کے لئے خود کار سہہ ماہی نیوز لیٹر باقاعدگی سے حاصل کیجیے جو مستقبلِ قریب میں آپ کے لئے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس سلسلے کو آپ جب چاہیں منقطع کرسکتے ہیں۔
جناب بابر محمود مرزا انگلینڈ کی گلاسگو یونیورسٹی سے ایم بی اے کی سند رکھتے ہیں۔ آپ انشورنس انڈسٹری میں 20 سال سے زائد کے تجربے کے حامل ہیں۔ آپ اس سے پہلے مختلف اداروں سے وابستہ رہے جیسے 1999 سے 2009 کے درمیان حبیب انشورنس میں بطور جنرل مینیجر، 2010 سے 2013 کے درمیان آدم جی انشورنس میں بطور ڈپٹی جنرل مینیجر ری انشورنس اور ہیڈ آف کلیمز، 2013 میں یو بی ایل انشوررز میں بطور چیف آپریٹنگ آفیسر اور یوبی ایل انشوررز میں ہی 2014 سے مارچ 2018 تک بطور چیف ایگزیٹیو آفیسر خدمات انجام دیتے رہے۔ اپریل 2018 میں اٹلس انشورنس لمیٹڈ میں بطور چیف ایگزیٹیو آفیسر کے آپ نے جوائن کیا۔
جناب حبیب الرحمٰن، انگلینڈ اور ویلز کے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤ نٹنٹ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور آپ کو کاروباری اور صنعتی شعبوں کے انتظامی امور کا نصف صدی سے زائد کا تجربہ ہے۔ آپ نے بطور جنرل مینیجر فنانس اور انویسٹمنٹ کے نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ میں، بطور ڈائریکٹر کے اٹلس ہنڈا لمیٹڈ میں، بطور چیف ایگزیٹیو کے ابامکو لمیٹڈ میں اور اسی عہدہ پر اٹلس ایسیٹ مینیجمنٹ لمیٹڈ میں اپنی گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔
آپ اٹلس گروپ کے ایڈوائزری بورڈ کے ممبر ہیں اور گروپ اسٹریٹیجی پلان کی ذمہ داریاں آپ کے سپرد ہیں۔ سن 2000، 2001 اور 2003 کے دوران، جناب حبیب الرحمٰن بورڈ آف کراچی اسٹاک ایکسچینج میں سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے نامزد ڈائریکٹر رہےہیں۔ آپ ایس ای سی پی کے تشکیل کردہ ایڈوائزری گروپ برائے کیپیٹل مارکیٹ کے ممبر رہے ہیں۔ آپ ایس ای سی پی کی ہی تشکیل کردہ انکوائری کمیٹی برائے مینیجمنٹ آف ایکسپوژر رولز ممبر بھی رہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ 2008 میں پیش آنے والے مالیاتی اتار چڑھاؤ کا جائزہ لینے کے لئے بننے والی کمیٹی کے رکن بھی رہے۔
جناب حبیب الرحمٰن نے میوچوئل فنڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان برائے مقامی ایسیٹ مینیجمنٹ کمپنیز کے قیام اور اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اور بین القوامی طور پر منعقدہ کانفرسوں میں اسی ایسوسی ایشن کی جانب سے نمائندگی کی ہے۔ جناب حبیب الرحمٰن نے اس ایسوسی ایشن میں بطور ڈائریکٹر، چئیرمین اور چئیرمین برائے ٹیکسیشن کے اپنی خدمات انجام دی ہیں۔
محترمہ روحی رئیس خان نے آئی بی اے کراچی سے ایم بی اے کیا۔ آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات اور ریاضیات میں بی اے کیا۔آپ کو بینکوں کے بہت سے معاملات جیسے کہ لیز فنانسنگ، ہاوٗس فنانسنگ، ایس ایم ای فنانسنگ، اسلامک بینکنگ، انویسٹمنٹ بینکنگ وغیرہ سے متعلق 36 سال سے زائد کا تجربہ ہے۔آپ کواعلیٰ انتظامی عہدوں جیسے چیف ایگزیکیوٹیو، چیف آپریٹنگ آفیسر اور مختلف مالیاتی اداروں کے ڈائریکٹر جیسے اعلیٰ انتظامی عہدوں کا 20 سال کا تجربہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ نے پالیسی سازی ، دور رس منصوبہ بندی اور نظام کی درستگی، معاملات پر گرفت اور نفاذ ، از سرِ نو ترتیب اور بہتری اور انضمام جیسے معاملات کو نمٹایا۔ آپ نے بین الاقوامی امداد دینے والے اداروں جیسے عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک اور دیگر اسی نوعیت کے اداروں کے ساتھ بھی کام کیا۔ آپ نے قومی ترقیاتی اور مالیاتی کارپوریشن (این ڈی ایف سی) کی نمائندگی کرتے ہوئے، ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ، مالیاتی شعبوں کی کریڈٹ لائن کے لئے کامیاب مذاکرات کئے۔
مسز خان اس وقت سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی چئیر پرسن ہیں۔ آپ مختلف اداروں جیسے ایشیئن لیزنگ، لاہور اسٹاک ایکسچینج، انٹرنیشنل ہاؤسنگ فنانس لمیٹڈ، مشرق بینک (موجودہ سامبا بینک)، اور پک اک وغیرہ کے بورڈز کے ممبربھی رہیں۔ آپ ایک انویسٹمنٹ بینک کی چئیر پرسن بھی رہیں جو آگے چل کر ایک مقامی کمرشل بینک میں ضم ہوگیا۔ آپ نے مختلف اداروں میں اعلیٰ انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ آپ این ڈی ایف سی میں بطور گروپ ہیڈ برائے ٹیکسٹائل رہیں، ایشین لیزنگ میں چیف ایگزیٹیو آفیسر رہیں، ٹرسٹ انویسٹمنٹ بینک اور زرعی ترقیاتی بینک، دونوں میں چیف آپریٹنگ آفیسر رہیں۔ سن 2011 اور 12 کے درمیان آپ زرعی ترقیاتی بینک کی علامتی سربراہ بھی رہیں، جس وقت آپ نے اس ادارے کے منافع میں اضافے کے لئے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے کافی اصلاحات متعارف کرائیں۔
آپ نے اپنی زندگی کے لگا تار30 سال لگا کر مختلف معاشرتی اداروں کی گرتی ہوئی ساکھ اور محروم طبقات کو سہارا دیا، اور انہیں صحت، تعلیم اور مساویانہ حقوق جیسے بنیادی مواقع میسر کرانے کی علمبردار رہی ہیں۔
جناب رحیم ایک انتہائی باکمال پروفیشنل ہیں جنہیں بینکوں اور مالیاتی اداروں میں کام کرنے کا 30 سال سے زیادہ کا ملکی اور بین الاقوامی تجربہ حاصل ہے۔سیان لمیٹڈ کے چئیرمین ہونے کے علاوہ آپ نے ہسکول پیٹرولیم لمیٹڈ، داوٗد ہرکولیس کارپوریشن لمیٹڈ، اورداوٗد لارنس پور لمیٹڈ میں بھی بحیثیت ڈائریکٹر اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ماضی میں آپ چئیرمین داوٗد ہرکولیس گروپ (ڈی ایچ جی) کے کارپوریٹ آفس میں ایگزیکیو ٹیو ڈائریکٹر انچارج رہے۔ ڈی ایچ جی، اپنی کئی ایک لسٹڈ اور ان لسٹڈ کمپنیوں کے ساتھ ، پاکستان کے سب سے بڑے گروپوں میں سے ایک ہے۔ جس کاپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیوں کا مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 3.5 بلین امریکی ڈالرز سے تجاوز کرتا ہے۔
جے پی مورگن میں اپنے 15 سالہ دور میں جنابِ رحیم نے پاکستان اور پاکستان سے باہر کئی اعلٰی عہدوں پر کام کیا۔آپ نے بحرین، قطر اور سعودی عرب میں گلوبل کارپوریٹ بینک قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا اور اس کی سربراہی بھی کی ۔ اسی کے تحت آپ پاکستان کے لئے سینئیر کنٹری آفیسر رہے اور سنگا پور میں ریجنل کارپوریٹ فنانس ٹیم کا لازمی حصہ رہے۔آپ نے5.0 بلین امریکی ڈالرز پر مشتمل بڑی اور پیچیدہ ایم اینڈ اے ٹرانزیکشن اور پرائیویٹائزیشن کا آغاز کیا، ان کے معاملات کی سربراہی کی اور ان کو بخوبی چلایا۔آپ ٹیلی کام، ائیر لائنز، بینکوں، تیل اور گیس اور دیگر پیٹرو کیمیکل اداروں کے 2.0 بلین ڈالرز سے زیادہ کے ادارتی قرضوں اور بانڈ اشوز کے معاملات سے منسلک رہے۔
جنابِ رحیم نے مشرق بینک اور اے اینڈ زی گرینڈلیز بینک میں، ماضی میں بھی اعلٰی عہدوں پر کام کیا ۔آپ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز ایکسان کیمیکل پاکستان لمیٹڈ سے کیا۔ آپ کو کام اور رہائش کے لئے زیورخ، سنگاپور، بحرین اور دبئی میں تعینات کیا گیا۔آپ نے امریکہ میں یونیورسٹی آف ڈیلوئیر سے بیچلر ڈگری حاصل کی۔
جناب فراہیم علی خان کراچی یونیورسٹی سے شعبہِ قانون میں گریجویٹ ہیں۔آپ نے ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ سے منعقدہ سینئیر مینیجمنٹ پروگرام ، امریکہ ہی سے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے تحت منعقدہ فنانشل مینیجمنٹ پروگرام، اور فرانس کی انسیڈ یونیورسٹی کے تحت منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز پروگرام میں حصہ لیا۔
آپ جنرل مینیجمنٹ، فنانس، انویسٹمنٹ اور ٹیکسیشن کے شعبہ جات میں 50 سال سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ نے 1967 میں اٹلس گروپ سے وابستگی اختیار کی اور مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے۔اس وقت آپ اس کمپنی کے علاوہ اٹلس بیٹری لمیٹڈ، اٹلس ایسیٹ مینیجمنٹ لمیٹڈ، اٹلس انجینئیرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اٹلس پاورلمیٹڈ، شیرازی انویسٹمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، شیرازی ٹریڈنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اٹلس انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اٹلس آٹوز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اٹلس میٹل (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور اٹلس فاوٗنڈیشن کے بھی ڈائریکٹر ہیں۔
ماضی میں آپ نے بحیثیت ڈائریکٹر اٹلس ہنڈا لمیٹڈ اور سابقہ اٹلس بینک لمیٹڈ میں بھی خدمات انجام دیں اور بطور چیف ایگزیکیو ٹیو آپ شیرازی انویسٹمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، شیرازی ٹریڈنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اٹلس ایسیٹ مینیجمنٹ لمیٹڈ اور سابقہ اٹلس انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ میں بھی خدمات انجام دیتے رہے۔
جناب افتخار حسین شیرازی نے نوٹرے ڈیم ڈی نامور یونیورسٹی (سابقہ نام کالج آف نوٹرے ڈیم) سے فنانس کے شعبے میں بیچلر آف سائنس کے تحت گریجویشن کیا ہے۔۔ آپ نے ہارورڈ بزنس اسکول امریکہ سے اپنا او پی ایم بھی مکمل کیا۔ آپ کاروباری و انتظامی امور میں اور خصوصی طور پر مالیاتی اور تجارتی شعبوں میں 30 سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ بینک آف ٹوکیو۔مٹسوبشی، یامیچی سیکیوریٹیز اور ٹویوٹا تسوشو کارپوریشن میں معتبر مقام اور تجربہ رکھتے ہیں۔
آپ شیرازی انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، اٹلس ایسیٹ مینیجمنٹ لمیٹڈ، اٹلس انشورنس لمیٹڈ، شیرازی ٹریڈنگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ، اٹلس فاؤنڈیشن اور اٹلس انفارمیشن ٹیکنالوجی ریسورس سینٹر کے موجودہ چئیرمین ہیں۔ آپ سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان جاپان بزنس فورم کے ممبر بھی ہیں۔ آپ فورمین کرسچیئن کالج، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینیئرنگ سا ئنس اینڈ ٹیکنالوجی، برٹش اوور سیز ایجوکیشن اور ایمپلائرز فیڈریش آف پاکستان کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کی ممبر شپ رکھتے ہیں۔ آپ آغا خان ریسورس ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے ممبر بھی تھے۔ اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے لائف ممبر ہیں۔ آپ نے مینیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان میں بطور وائس پریزیڈنٹ کے اپنی خدمات انجام دیں۔
آپ متعدد ناموراور قابلِ اعتماد ایسوسی ایشنز کے ممبر ہیں جن میں ہارورڈ کلب آف نیو یارک اینڈ پاکستان، ینگ پریزیڈنٹس آرگنائزیشن، ایچی سن کالج اولڈ بوائز ایسوسی ایشن، گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس اولڈ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن اور انگلش اسپیکنگ یونین شامل ہیں۔ آپ انٹرنیشنل کلب، نوٹرے ڈیم ڈی نامور (سابقہ نام کالج آف نوٹرے ڈیم) امریکہ، کے صدر بھی رہے۔
جناب علی حسین شیرازی نے 2000 میں امریکا کی یئل یونیورسٹی سے بی اے کے طور پرگریجویشن کیا ہےاور اس کے بعد 2005 میں برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی سےقانون کے شعبے میں ماسٹرز کیا ہے۔ اس دوران، آپ نے نیویارک میں واقع بینک آف ٹوکیو مٹسوبشی اور اس کے ساتھ ساتھ ٹارنس، کیلیفورنیا میں واقع امریکن ہنڈا میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔ آپ اس وقت گروپ ڈائریکٹر فنانشل سروسز اور اٹلس بیٹری لمیٹڈ کے چیف ایگزیکیٹیواور صدر ہیں۔ آپ مختلف اداروں کے بورڈز کے ساتھ منسلک ہیں جن میں اٹلس ایسیٹ مینیجمنٹ لمیٹڈ، شیرازی انویسٹمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، شیرازی ٹریڈنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اٹلس فاؤنڈیشن، نیشنل مینیجمنٹ فاؤنڈیشن (لمز کی مالیاتی سہولت کار)، چیراٹ پیکیجنگ لمیٹڈ، ینگ پریزیڈنٹ آرگنائزیشن پاکستان(وائی پی او) اور پاکستان سوسائٹی فار ٹرینگ اینڈ ڈیویلپمنٹ (صدر) شامل ہیں۔ ماضی میں آپ نے نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (این سی سی پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی حیثیت سے بھی کام کیا۔
آپ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں۔ اور آپ نے ہارورڈ بزنس اسکول سے سن 2018 میں اپنا اونر اور پریزیڈنٹ مینیجمنٹ پروگرام (او پی ایم) بھی مکمل کیا۔