دیانت اور اخلاقیات
ادارہ اپنے ان ملازمین کی بے انتہا قدر کرتا ہے جو کاروباری معاملات طے کرنے میں دیانت داری اوراعلیٰ اخلاقی اطوار اختیار کرتے ہیں۔ دیانت و اخلاق کےاعلیٰ مقام کے حصول کی راہ میں، بہترین پیشہ ورانہ اور شخصی معیار وضع کرنے میں ہم کوشاں ہیں۔
وقت کی قدر
ہمارا ماننا ہے کہ وقت ایک انتہائی قیمتی وسیلہ ہے جس کا استعمال ہمیشہ پُر اثر اور متاثر کن ہونا چاہییے۔اور صحیح معنوں میں بہترین کارکردگی کہتے ہی اس کو ہیں کہ وقت کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ، کم دورانئے میں زیادہ اور بہتر نتائج حاصل کئے جائیں۔
احترام، توثیق اور انعام
ادارے کی حکمتِ عملی یہ ہے کہ ہر درجے کے ملازمین کے لئے ، ان کااحترام، ان کی خدمات کی توثیق اور اچھی کارکردگی پرانعام کا تصور اپنایا جائے۔(٣آر کا تصور)
خود اپنی ذات کی ترقی سے ہی ادارے کی ترقی ہے
بہترسے بہترین کے حصول کے تصور اور مقصد کی راہ میں مسلسل کوشش کرنے کے لئے ، ادارے کے ہر رکن کو قائل کیا جاتا ہےا ور اس کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔اٹلس کے اس موٹو پر ہمیں فخر ہے کہ خود اپنی ذات کی ترقی سے ہی ادارے کی ترقی ہے۔
ساتھ مل کر کام کرنا
ہمیں یقین ہے کہ کسی ادارے کی ترقی اور اس کے دیرپا وجود کو ممکن بنانے کے لئے ساتھ مل کر کام کرنا ضروری ہے اور بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے تمام ملازمین کوساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔
ایمان داری
ادارے کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ اپنے ملازمین، حصہ داروں، کاروباری شراکت داروں اور گاہکوں کے ساتھ ایمان داری کے ساتھ معاملات روا رکھے جائیں۔اور اس مقصد کے لئے اخلاقی اقدار کے تسلسل، ادارے کی منصوبہ بندی، قابلِ اطلاق قوانین و ضوابط کا نفاذ اور اعلیٰ ترین مہذب رویہ اپنانے کو فروغ دیا جائے۔
اس حوالے سے اگر آپ کا کوئی سوال، آراء یا ردِ عمل ہو تو ہمیں آگاہ کیجیے






