طرز عمل کا معیار
ہم ایمانداری، دیانتداری اور کھلے پن کے ساتھ اور ملازمین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے انسانی حقوق اور مفادات کے احترام کے ساتھ اپنی کارروائیاں کرتے ہیں۔
قانون کی پاسداری
یہ ادارہ حکومتِ پاکستان کے تمام قوانین و ضوابط اور دیگر قانونی ضروریات کو پورا کرنے کا پابند ہے۔.
ملازمین
- یہ ادارہ، کام کرنے کے لئے ایسا ماحول میسر کرنے کا پابند ہے جس میں لوگ باہمی اعتماد اور احترام کو اہمیت دیں اور ہر شخص ادارے کی کارکردگی اور شہرت بڑھانے کو اپنی ذمہ داری کی طرح سمجھے۔
- اس ادارے میں جب بھی نئی بھرتی کی جاتی ہے یا ملازم رکھا جاتا ہے ، یا موجودہ ملازمین کو انعامات و اعزازات دئیے جاتے ہیں، تو یہ کام خالصتاً اِن لوگوں کی قابلیت، تعلیم اور درکار مقاصد کےحصول کے لئے مناسب تجربے کی اہلیت موجود ہونے کی بنیاد پر کیا جاتا ہے
- یہ ادارہ اپنے ملازمین کو کام کرنے کے لئے ایک محفوظ، صحت منداور خوشگوار ماحول مہیا کرنے کا پابند ہے۔ اور یوں ، یہ ادارہ کسی بھی طرح کی جبری، لازمی یا بچکانہ مزدوری نہیں لے گا
- اپنے ملازمین کے اندر قابلیت اور صلاحیتوں کو پیدا کرنے اور ان میں اضافے کے لئے، یہ ادارہ ان کے ساتھ مل کر کام کرنےکے اصول پر کاربندہے۔ضرورتِ فنی تعلیم کے تجزیے کے تحت ، یہ ادارہ اپنے ملازمین کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لئے انہیں تربیت بھی دلا تا ہے۔
- یہ ادارہ اپنے ملازمین کی عزت و وقار اور اظہارِ خیال کی آزادی کے حق کا احترام کرتا ہے
- ادارے کی سطح پر وضع کئے گئے معلوماتی اور اصلاحی طریقوں کی مدد سے یہ ادارہ ، اپنے ملازمین سے گفت و شنید کے اچھے روابط برقرار رکھتا ہے۔
بیمہ دار
گاہکوں کو درپیش خطرات ، ان کے تجزیے، اور ان کے مطلوبہ اہداف کا بر موقع بیمہ کرنے جیسے اقدامات سے، یہ ادارہ اپنے بیمہ داروں کو موٗثر خدمات ، بروقت پہنچانے کا پابند ہےاور ساتھ ہی اپنے پیشہ ورانہ اور اخلاقی طرزِ عمل کے ذریعے، اپنے گاہکوں کو ذہنی سکون اور تحفظ پہنچانے میں ہر وقت کوشاں ہے۔
حصے داران
یہ ادارہ اپنے تمام افعال، اچھے کاروباری حکمرانی کے اصولوں کے مطابق انجام دے گا۔اور تمام حصہ داروں کو اپنے کاروباری ڈھانچے، سرگرمیوں اور مالی صورتحال پر مبنی ٹھوس معلومات ، بروقت اور باقاعدگی سے مہیا کرے گا۔
کاروباری شراکت داران
- یہ ادارہ اپنے گاہکوں، دہری بیمہ کاروں اور کاروباری شراکت داروں کے ساتھ فائدہ مند اور دو طرفہ تعلقات کا خواہاں ہے
- کاروباری معاملات کے دوران، یہ ادارہ اپنے شراکت داروں سے ، کاروباری اصولوں اور اخلاقی قدروں سے جُڑے رہنے کی توقع رکھتا ہے
سماجی وابستگی
یہ ادارہ ملک کی ایک قابلِ بھروسہ شہریت رکھنا، اور معاشرے کا ایک لازمی جزو بننا چاہتا ہے تاکہ اپنی ملکی اور معاشرتی ذمہ داریوں کو بھرپور طور پر پورا کر سکے۔
عمومی سرگرمیاں
- یہ ادارہ اپنے قانونی مفادات کی حمایت اور ان کا تحفظ کرے گا
- یہ ادارہ حکومت اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کرے گا چاہے براہِ راست مطلوب ہو یا دیگر ذرائع سے مثلاً انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ذریعے سے مجوزہ قوانین و ضوابط کی تیاری کے لئے، جو کاروبار کے قانونی مفادات پر اثر انداز ہوتے ہوں۔
- یہ ادارہ نہ تو کسی سیاسی گروہ یا جماعت کی حمایت کرے گا اور نہ ہی کسی ایسے گروہ کی مالی امداد کرے گا جس کا مقصد بالواستہ یا بلا واستہ طور پر کسی سیاسی گروہ یا جماعت کے مفادات کا تحفظ ہو۔
ماحولیات
یہ ادارہ ماحولیاتی اثرات کے انتظام میں مسلسل بہتری اور دیرپا کاوربار کے قیام کے طویل مدتی ہدف کے حصول کے لئے کوشاں ہے
یہ ادارہ ، دیگر افراد کے ساتھ مل کر ماحول کی بہتری کے لئے کام کرے گا اور ماحولیاتی مسائل کے بارے میں آگاہی کی ترویج کرے گا
مقابلہ
یہ ادارہ اور اس کے ملازمین ایک صاف ستھرے مقابلے کے اصولوں پر رہتے ہوئے تمام قابلِ اطلاق قوانین کے تحت اور اخلاقی اقدار پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر اپنے تمام افعال سر انجام دیں گے۔
ایمان داری کے ساتھ کاروبار
- یہ ادارہ کاروبار کرنے یا مالی فوائد حاصل کرنے کی خاطر، براہِ راست یا بالواسطہ طور پر، نہ تو رشوت یا ناجائز فائدہ لیتا ہے اور نہ دیتا ہے ۔کوئی بھی ملازم ایساکوئی تحفہ یا رقم کا لین دین نہیں کر سکتا، جس کو رشوت کے تناظر میں لیا جائے۔ اس طرح کے کسی بھی قسم کے مطالبے یا پیشکش کو فوری طور پرمسترد کردیا جائے گا اور ساتھ ساتھ انتظامیہ کو اس بارے میں مطلع کردیا جائے گا
- ادارے کے حساب کتاب کا کتابچہ اور اس کی مددگار دستاویزات میں، بالکل درست انداز میں تمام کاروائیوں کی شفافیت کو بیان کیا جائے گا اورکسی بھی قسم کا غیر ظاہر شدہ یا بغیر لکھا گیا حساب کتاب، سرمایہ یا اثاثہ نہ تو بنایا جائے گا نہ دیکھ بھال کی جائے گی۔
مفادات کا ٹکراو
ادارے کے ملازمین سے یہ توقع رکھی جاتی ہے کہ وہ ہر ایسی ذاتی سرگرمیوں اور مالی مفادات سے اجتناب کریں جو ادارے کے لئے اپنی خدمات انجام دینے میں رکاوٹ بن جائیں۔لہٰذا ، اپنے عہدے کے غلط استعمال سے کوئی فائدہ اٹھانے سے باز رہیں۔
اصولوں سے مطابقت، جائزہ اور اطلاع
- کاروبار میں ہماری ترقی کے لئے ، ان تمام اصولوں سے مطابقت رکھنا لازمی ہے۔ ادارے کی مجلسِ منتظمینِ اعلیٰ (مجلس) اس بات کو یقینی بنانے کی پابند ہے کہ یہ تمام اصول ، ادارے تمام ملازمین کو بتا دئیے جائیں اور انہیں اس کا مشاہدہ بھی کروادیا جائے۔
- تمام ذمہ داریاں مناسب طور پر اعلیٰ منتظمین کے سپرد کردی جائیں جو ان تمام اصولوں پر عمل کرانے کے پابند ہوں۔اگرعمومی طور پر ضرورت پڑے تو مزید تفصیلی رہنمائی فراہم کی جائے
- اصولوں پر کاربند رہنے کی یقین دہانی ہر سال کرائی جائے۔رہنما اصولوں سے مطابقت کا مجلس کی سطح پر جائزہ لیا جائے اور محاسبی مجلس کی جانب سے اس میں مدد کی جائے
- اصولوں کی کسی بھی خلاف ورزی سے ، منتظمین کے بنائے گئے طریقہِ کار کے تحت فوری آگاہ کیا جائے
- ادارے کی مجلس منتظمین ِ اعلیٰ ، ملازمین سے توقع رکھتی ہے کہ اصولوں کی کسی بھی صریحی یا مشتبہ خلاف ورزی سے انہیں فوری آگاہ کریں گے
- خلاف ورزی کی اطلاع پُر اعتماد انداز میں کرنے کے لئے آسانی مہیا کی گئی ہے اور اس کے نتیجے میں کسی بھی منفی ردِعمل کے امکان کو رد کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اگر آپ کا کوئی سوال، آراء یا ردِ عمل ہو تو ہمیں آگاہ کیجیے






