اٹلس انشورنس لمیٹڈ، پاکستان کی قدیم ترین انشورنس کمپنیوں میں سے ایک ہے۔اٹلس گروپ نے ۱۹۸۰میں اس کمپنی کو اپنی تحویل میں لیا۔اٹلس انشورنس مالیاتی طور پر مستحکم اور کاروباری لحاظ سے منظم کمپنی ہے، جس کے ، دنیا کی معروف ری انشورنس کمپنیوں سے دہری انشورنس کے مضبوط معاہدے موجود ہیں۔پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پاکرا) نے کمپنی کی انشورنس فنانشل ریٹنگ (آئی ایف ایس) کومثبت توقعات کے ساتھ، ڈبل اے پر متعین کیاہے، جس سے اپنے بیمہ داروں اور معاہدوں کی شرائط کو پورا کرنے کی کمپنی کی مضبوط استطاعت کا اظہار ہوتا ہےَ۔
اٹلس انشورنس ہی کیوں؟
- روائتی اور شرعی ، دونوں لحاظ سے بیمہ کاری کی وسیع خدمات
- بیمہ کاری کے مسابقتی نرخ
- مضبوط مالیاتی اساس
- مضبوط کاروباری وجود
- دعویٰ جات کی فوری ادائیگی
- پاکستان بھر میں شاخوں کا جال
- کاروباری افراد کے زیرِ انتظام
- بیمہ کاری کا مضبوط منافع
- معروف ری انشورنس کمپنیوں سے دہری انشورنس کے مضبوط معاہدے
- تسلی بخش اور خصوصی خدمات
اس حوالے سے اگر آپ کا کوئی سوال، آراء یا ردِ عمل ہو تو ہمیں آگاہ کیجیے






