خاص طور پر وضع کردہ یہ بیمہ، نازک اور قیمتی کمپیوٹر یا اس سے متعلقہ سامان کا جامع سطح پر احاطہ کرتاہے۔ اس میں اچانک اور غیرمتوقع نقصان بشمول بیمہ دار کے مختلف النوع خدشات بھی شامل ہیں جیسا کہ آتشزدگی، ڈکیتی اور اتفاقیہ نقصان وغیرہ
احاطہ جات
- غلط طریقہ ٔ استعمال، ملازمین یا فریقِ ثالث کی لا پرواہی یا بددیانتی
- چوری، ڈکیتی، لوٹ مار اور ان سے متعلقہ دیگر واقعات
- نقشہ یا سامان کے نقائص
- بغلی راستہ (شارٹ سرکٹ) کا بن جانا، ضرورت سے زیادہ بجلی کا بہاؤ جاری رہنا یا شروع ہو جانا
- ہر قسم کی آتشزدگی، بجلی کا کوندنا اور دھماکہ ہوجانا۔ ان میں وہ نقصانات بھی شامل ہیں جو آگ
- جل جانا، جھلس جانا، دھواں نکلنا، راکھ بن جانا
- قدرتی آفات مثلاً طوفان، سیلاب، ژالہ باری اور بلا تھرتھراہٹ مٹی کا تودہ گرنا جیسے خدشات
- پانی کے رساؤ یا نمی کی موجودگی کی وجہ سے واقع ہوجانے والی زنگ خوردگی
- کوئی اور اتفاقیہ حادثہ جو اب تک شامل نہیں کیا گیا
اس حوالے سے اگر آپ کا کوئی سوال، آراء یا ردِ عمل ہو تو ہمیں آگاہ کیجیے