یہ بیمہ ، جوش دان (بوائلر) اور ظروفِ دبائو (پریشر ویسل) کو اندرونی طور پر غیر معمولی دبائو کی وجہ سے پھٹ جانے یا غیرمعمولی خلا کی بنا پر پچک جانے سے ہونے والے نقصانات کا احاطہ کرتا ہے

احاطہ جات

  • آگ کے سوا کسی اور وجہ سے، جوش دان (بوائلر) یا ظروفِ دبائو (پریشر ویسل) کو پہنچنے والا ایسا نقصان،جو آس پاس موجود، بیمہ دار کی دوسری املا ک کے نقصان کا باعث ہو ۔ اور جس کو بیمہ کے طریقہِ کار میں درج بھی کیا گیا ہو
  • قانونی طور پر، بیمہ دار پر پڑجانے والی ایسی اشیاء کے نقصان کی تلافی، جو اس کی ملکیت نہیں
  • قانونی طور پر، بیمہ دار پر پڑ جانے والی اُن لوگوں کی ذمہ داری جو نہ تو بیمہ دار کے ملازمین ہوں، نہ کارکن ہوں اور نہ اس کے اہل وعیال میں سے ہوں، اور ان کو جوش دان (بوائلر) یا ظروفِ دبائو(پریشر ویسل) کے پھٹ جانے یا پچک جانے سے براہِ راست طور پر، شدید یا معمولی نوعیت کے زخم آئے ہوں۔

اس حوالے سے اگر آپ کا کوئی سوال، آراء یا ردِ عمل ہو تو ہمیں آگاہ کیجیے

مزید معلومات ہمارے نمائندے سے حاصل کیجیے۔