اس بیمہ کے تحت سڑک، پُل، ڈیم، فلک بوس عمارات اور رہائشی منصوبوں وغیرہ کا مکمل اور جامع احاطہ کیا جاتا ہے تاکہ تعمیراتی کام کے مکمل دورانئے میں پیش آنے والے کسی اچانک نقصان، گمشدگی، تعمیراتی سامان یا مشینری کا نقصان، اور ساتھ ساتھ فریقِ ثالث کی حیثیت سے کیا گیا دعویٰ جو گردوپیش میں موجود املاک کے نقصان، جسمانی مجروحی، یا خدانخواستہ موت کے واقع ہوجانے سے متعلق ہو۔

اس حصے میں بہت سے خطرات کا احاطہ کیا جاتا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں اس حصے میں بہت سے خطرات کا احاطہ کیا جاتا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں

  • آگ، بجلی کا کوندنا، دھماکہ، ہوائی جہاز کا نقصان
  • دنگا فساد، ہڑتال یا بدنیتی
  • سیلاب، غرقابی، آندھی، طوفان، بگولے، طوفانِ گردبار اور متصل خطرات
  • زمین کا سرکنا، دھنس جانا یا چٹان کا سرکنا
  • چوری، ڈکیتی
  • انسانی غلطی
  • بغلی راستہ (شارٹ سرکٹ) بن جانا، برقی چنگاریاں نکلنا، زیادہ برقی قوت کا بہائو
  • کسی بیرونی ٹکرائو کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ ہو جانا یا تصادمی نقصان

اس حوالے سے اگر آپ کا کوئی سوال، آراء یا ردِ عمل ہو تو ہمیں آگاہ کیجیے

مزید معلومات ہمارے نمائندے سے حاصل کیجیے۔