یہ بیمہ بیرونِ ملک سفر کے دوران پیش آنے والے ذاتی حادثے ، طبی اخراجات، ہسپتال میں داخلے، سامان یا سفری دستاویزات کے گمشدہ ہوجانے کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں مدد کرنےکے لئے تخلیق کیا گیا ہے۔

اپنے بیمہ داروں کو دنیا بھر میں 24 گھنٹہ مدد فراہم کرنے کے لئے، اٹلس انشورنس کا گلف اسیسٹ (بی۔ایس۔سی) کے ساتھ معاہدہ ہے بیمہ داروں کو ماہرانہ اور عملی مشورے یا مدد کے لئے، اٹلس انشورنس کی جانب سے گلف اسیسٹ کام کرتی ہے۔ اور بیرونِ ملک ہسپتالوں میں براہِ راست اس طرح کے دعویٰ جات کے فوری تصفیے کرتی ہے۔

ان تمام افراد کو جو بیرونِ ملک تعطیلات گزارنے، کاروبار کے لئے، یا پھر تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے جا رہے ہوں، انہیں سفری بیمہ کے تحت، اٹلس انشورنس کئی اقسام کے تحفظ کی پیشکش کرتی ہے۔ حج، عمرہ اور زیارات پر جانے والوں کے لئے بھی پورے خاندان کے ساتھ، انفرادی طور پر یا پھر گروپ کی شکل میں، ہم خصوصی تحفظ کی پیشکش کرتے ہیں۔

خطرے کا احاطہ

  • بیرونِ ملک علاج اور ہسپتال کی سہولت
  • ذاتی طور پر مدد کی خدمات
  • سفری دستاویزات یاسامان کا گم ہوجانا یا دورے کا منسوخ کیا جانا
  • کوئی حادثہ وغیرہ پیش آجانا

درکار معلومات

  • شخصی معلومات
    • نام
    • تاریخِ پیدائش
    • گھر کا پتہ
    • قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپیاں
  • تاریخِ روانگی
  • دورے کا مقصد
  • دورے کا مقام
  • بینیفشری کی تفصیلات (نام، رشتہ، قومی شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر)

اس حوالے سے اگر آپ کا کوئی سوال، آراء یا ردِ عمل ہو تو ہمیں آگاہ کیجیے

مزید معلومات ہمارے نمائندے سے حاصل کیجیے۔