یہ بیمہ ایسے تمام نقصانات کا احاطہ کرتا ہے جواقدامِ دہشت گردی کے نتیجے میں بیمہ دار کی املاک یا اثاثہ جات کو پہنچے۔

بیمہ برائے تحفظِ دہشت گردی بیمہِ آتشزدگی سے مربوط ہے۔اور اقدامِ دہشت گردی سے مراد کسی شخص یا گروہ کی جانب سے طاقت کا استعمال یا شدت پسندی اختیار کرنا ہے جو چاہے انفرادی طور پر ہو یا کسی تنظیم سے وابستہ ہو، اور جس کے ذریعےکارِ سرکار میں مداخلت یا عوام میں خوف و ہراس پیدا کرکے مطلوبہ سیاسی ، مذہبی یا تخیلاتی نتائج حاصل کرنا مقصودہوں۔

اس حوالے سے اگر آپ کا کوئی سوال، آراء یا ردِ عمل ہو تو ہمیں آگاہ کیجیے

مزید معلومات ہمارے نمائندے سے حاصل کیجیے۔