مقصد

افراد کو بھرتی کرنا، ان کی تربیت کرنا اور معیاری لوگوں کو ادارے کے ساتھ جوڑے رکھنا، جو ادارے کے لئے اعلیٰ درجے کی معیاری اور تعمیری خدمات فراہم کریں ، جن کی مدد سے ادارے کے مقاصد کا حصول ممکن ہو۔

جائزہ

اٹلس انشورنس کی انتظامیہ ، گروپ کے فلسفے یعنی افرادی قوت کی مسلسل ترقی سے ہی ادارے کی ترقی ہے، پر پورا یقین رکھتی ہے۔اس کی مدد سے بالآخر نتائج میں بہتری ، ملازمین کی افادیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ملازمین کو ذریعہِ معاش کی طرف سے اطمینان دلایا جاتا ہے اور خود کی عزت، وقار اور ایمانداری کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

ادارے کی ترقی اور ملازمین کی افادیت میں اضافے کے لئے، اٹلس انشورنس، افرادی قوت کی تربیت کی جانب اپنی مکمل توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے تاکہ صنعتی میدان میں بڑھتے ہوئے مقابلے کے رجحان پر قابو پایا جا سکے۔

طریقہِ کار

کوئی بھی ادارہ کس حد تک اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے قابل ہے، اس میں افرادی قوت کا ایک حتمی کردار ہوتا ہے۔ اٹلس انشورنس مسلسل ایسی حکمتِ عملی کو نافذ کرنے کی کوشش میں لگی ہے جس کے تحت ملازمین کی تعیناتی، تربیت، ترقی، مراعات و فوائد اور جانشین متعین کئے جانے تک کے تمام مراحل آپس میں مربوط ہوں۔

اٹلس انشورنس 3آر کی بنیادی قدر پر مکمل یقین رکھتی ہے یعنی احترام، توثیق اور انعام۔اور اسے ایچ آر پالیسی سے مضبوطی کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔

اس بات کا خاص طور پر خیال رکھا جا تا ہے کہ کسی بھی عہدے کے لئے اس سےمطابقت رکھنے والے اور موزوں فرد کا انتخاب کیا جائے۔اہل اور ذہین ملازمین کا یہ امتزاج ایک متحد گروہ کی تشکیل کرتا ہے جس سے نظم و ضبط پر مبنی ماحول بنتا ہے۔

کارکردگی کا جائزہ لینا

سالانہ کارکردگی کی جانچ کا عمل، ملازمین کی کارکردگی پر نظر رکھنے میں ایک کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ملازمین کی انفرادی کارکردگی ، اجتماعی استحکام کو فروغ دیتی ہے جس کا اثر بالآخر ادارے کی مجموعی کارکردگی پر پڑتا ہے۔

  • اگلے مالی سال کی آمد سے قبل، نشست بر تعینِ مقاصد، ہر سال نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے جس سے ملازمین آئندہ سال اپنے پہلے سے سوچے سمجھے افعال کی انجام دہی کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔
  • افرادی قوت کا شعبہ، ضرورت پڑنے پر اس طرح کی نشستیں ، ادارے کے ہر شعبے کے سربراہ کے مشورے سے علیحدہ علیحدہ منعقد کی جاسکتی ہیں
  • اپنے مقاصد کوخود تشکیل دینے کے لئے ملازمین کو قائل اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ایک مرتبہ جب مقاصد کی تشکیل مکمل ہو جائے، اس کے بعد ان پر عمل درآمد کی منصوبہ بندی، اہداف کا تعین، کامیابی کا معیار اور مدت کے تعین کے لئے تاریخ مقرر کی جاتی ہے۔
  • سربراہِ شعبہ کی جانب سے سال میں دو بار، مقاصد کا جائزہ لینے کی نشست منعقد کی جاتی ہے تاکہ ان پر کام کی رفتار اور درپیش مشکلات کی نشاندہی ہو سکے اور ان کا حل بھی نکالا جاسکے
  • انتطامی عملے کی کارکردگی کو سراہنے اور حوصلہ افزائی کے لئے، کارکردگی پر بونس کا دیا جانا بھی انعامی نظام میں شامل ہے ایک ملازم کو چھ بونس تک کا انعام مل سکتا ہے جس کی رقم زیادہ سے زیادہ، چھ کل تنخواہوں کی رقم کے برابر بنتی ہے۔اس کے اہل ہونے کے لئے پہلے سے طے شدہ اہداف کا حاصل ہو جانا ہے۔ اہداف کے حاصل ہوتے ہی، انتظامی سطح کے تمام ارکان بونس کے اہل ہو جاتے ہیں دفتر سے باہر کام کرنے والے افراد کے لئے اس کا ہدف اچھی سالانہ کارکردگی منافع ہونے کی صورت میں دی جانے والی ترغیبات کا تقسیم کیا جانا ہے
  • ہم نے اپنے ادارے میں متوازن اسکور کارڈ کا طریقہِ کار متعارف کروایا ہے جس کے تحت آگاہی کی نشستیں منعقد کروائی جاتی ہیں جن میں اپنی وسیع منصوبہ بندی کو پیش کیا جاتا ہے۔ مستقبل میں اسی طرح کا ایک متوزن اسکور کارڈ، ہم اپنے شعبے کے لئے بھی ترتیب دیں گے۔ 

اس حوالے سے اگر آپ کا کوئی سوال، آراء یا ردِ عمل ہو تو ہمیں آگاہ کیجیے

مزید معلومات ہمارے نمائندے سے حاصل کیجیے۔