موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت گاڑی کا بیمہ کرانا لازمی ہے۔

اٹلس انشورنس گاڑی کے بیمہ کا ایک جامع حل مہیا کرتی ہے جس کے تحت کسی حادثے کی صورت میں اپنے نقصان، گاڑی کےچوری ہوجانے اور فریقِ ثالث کے اس نقصان کا حاطہ کرتی ہے جو آپ کی گاڑی کی وجہ سے اس کو جسمانی طور پر یا اس کی املاک کو پہنچا ہو یا پھر خدانخواستہ اس کی موت واقع ہوجائے۔

یہ بیمہ مندرجہ ذیل چیزوں کا احاطہ کرتا ہے

  • حادثاتی نقصان
  • آگ لگ جانا، بیرونی طور پر وقوع پذیر ہوجانے والے خود کار عوامل جیسے آگ، بجلی کا کوندنا یا برفباری کا ہونا
  • ڈکیتی، نقب زنی یا چوری
  • بدنیتی کے تحت کئے جانے والے افعال
  • ہنگامہ یا فساد اور ہڑتال
  • سیلاب، اولے یا ژالہ باری، آندھی، طوفان، بگولے، طوفانِ گردبار اور طوفانی جھکڑ والی ہوا
  • زلزلہ ، آتش فشاں کا اخراج یا دیگر قدرتی واقعات کا ظہور پذیر ہونا
  • سفر کے دوران، چاہے وہ فضائی، سڑک ، ریل گاڑی، اندرونِ ملک دریائی راستے اور لفٹ یا ایلیویٹر کے ذریعے کیا جائے
  • (دہشت گردی اختیاری)

بیمہِ فریقِ ثالث

  • املاک کو پہنچنے والا نقصان
  • زخمی ہوجانا یا خدانخواستہ موت واقع ہوجانا

اس حوالے سے اگر آپ کا کوئی سوال، آراء یا ردِ عمل ہو تو ہمیں آگاہ کیجیے

مزید معلومات ہمارے نمائندے سے حاصل کیجیے۔