حکیم الامت، جناب ڈاکٹر علامہ اقبالؒ نے 1934 میں یہ ادارہ قائم کیاجو آج ملک میں، اپنی نوعیت کے قدیم ترین اداروں میں سے ایک ہے۔
اٹلس گروپ نے 1980 میں اس ادارے کی ملکیت حاصل کی ۔ اٹلس گروپ کی ملکیت میں آنے کے بعد سے اس ادارے نےمسلسل ترقی کی۔ ادارے کا بنیادی سرمایہ 1979 میں 1.6 ملین روپے سے بڑھ کر 2019 میں 3.707 بلین روپے ہو چکا ہے، اثاثہ جات کی کُل مالیت 7.034 بلین روپے سے تجاوز کر چکی ہے، سرمایہ کاری 4.594 ملین روپے سے بڑھ کر4.775 بلین روپے ہوچکی ہے۔ دوہرے بیمہ کے حوالے سے دنیا کے مایہ ناز اداروں کے ساتھ اٹلس انشورنس کے دوہرے بیمہ کے مستحکم معاہدے موجود ہیں۔ ان میں دیگر اداروں کے ہمراہ سوئٹزر لینڈ سے سوئس ری، جرمنی سے ہینوور ری، جاپان سے ٹوکیو فائر ، نیچیڈو میرین اور سومپو، ملائشیاء سے لیبوان ری، کوریا سے کورئین ری اور کویت سے کویت ری شامل ہیں
سیکیوریٹیز اینڈ کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تکافل کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد اس ادارے نے مارچ 2016 میں اپنے ونڈو تکافل آپریشن کا آغاز کیا ایک انتہائی تجربہ کار اور مستند شرعی مشیر کی زیرِ نگرانی ادارے کے عمومی تکافل بیمہ جات تشکیل دئے گئے ہیں۔ تکافل سے نہ صرف ہمارے موجودہ گاہکوں کی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ دیگر نئے کاروباری اداروں تک بھی رسائی ہوسکے گی
ادارے کے مالی استحکام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ (پاکرا) نے، مورخہ 31 مارچ 2022 کو کمپنی کی انشورنس فنانشل ریٹنگ (آئی ایف ایس) کی درجہ بندی ڈبل اے سے تبدیل کر کے ڈبل اے پلس بمعہ مستحکم نقطہِ نظر کے، بڑھا دی ہے۔ یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ اِ س ادارے کےاند ر اس بات کی صلاحیت بدرجہِ اتم موجود ہے کہ وہ اپنے معاہدات اور بیمہ داروں کے تحفظات کا احاطہ کرسکے۔
اٹلس انشورنس لمیٹڈ مالی طور پر مستحکم اور پیشہ ورانہ انتظامیہ کے تحت چلنے والا ادارہ ہے جسے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹ آف پاکستان (آئی سی اے پی) کی مشترکہ کمیٹی اور انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینیجمنٹ آف پاکستان(آئی سی ایم اے پی) نے 5 بہترین اداروں میں شمار کرتے ہوئے ،2003 سے 2015 تک، 8 مرتبہ بیسٹ کارپوریٹ رپورٹ ایوارڈ سے نوازا ہے اٹلس انشورنس کو 2006 سے 2011، یعنی مسلسل چھ سال تک جنوبی ایشیا کی اکائونٹنٹس کی فیڈریشن کی جانب سے سافا بیسٹ پریزینٹڈ اکائونٹس کے ایوارڈ سے بھی نوازا جاتا رہا ہے۔ اٹلس انشورنس نےکراچی اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے کے ایس ای ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔ انشورنس جرنل کی جانب سےاس ادارے کو سال 2012، 2013، 2014 اور 2015 کے نتائج کی بنیاد پر، بیمہ شدہ پریمیم کی فیصد کی بنیاد پر بلند ترین منافعِ بیمہ کاری کی مد میں انشورنس جرنل پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔ اس اعزاز کا ملنا ، ادارے کے مستحکم بنیادی ڈھانچے اور محتاط بیمہ کاری پر دلالت کرتا ہے
ادارہ کے مالیاتی نتائج مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہیں اور پرکشش منافع دے رہے ہیں۔ ۔یہ سب ممکن ہوا اُس بہترین کام کرنے کی صلاحیت کی بنا پر، جس کے تحت بیمہ داروں کو بہترین پیشہ ورانہ خدمات مہیا کی گئیں، اچھا انتظامی اسلوب اختیار کرتے ہوئے اخراجات میں بڑی حد تک کمی کی گئی۔ مستقل مزاجی، انتھک محنت، کام سے لگائو، ادارے کی حکمتِ عملی و طریقہِ کار اور اخلاقیات کے طے شدہ اصولوں سے متصل رہنے جیسے عوامل نے ، اس ادارے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے
یہ ادارہ اپنے بیمہ داروں کو منفرد خدمات بہم پہنچانے کے لئے ہر وقت کوشاں ہے۔بیمہ داروں کی تیزی سے بدلتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نت نئے اور متبادل طریق ہائے کار ترتیب دینا اور بیمہ داروں کو پیش کرنے صلاحیت بھی اس ادارے میں موجود ہے۔ یہ ادارہ مستحکم بیمہ کاری کی حکمتِ عملی اختیار کئے ہوئے ہے اور اپنے معزز بیمہ داروں کو اعلیٰ خدمات مہیا کرنے میں کوشاں ہے۔ ۔اٹلس انشورنس کے لئے یہ بات اعزاز رکھتی ہے کہ اس کے بیمہ داروں کی فہرست میں کئی ایک اعلیٰ شہرت کے حامل ادارے اور گروپ شامل ہیں۔ جن کو خدمات پہنچانے کے لئے ادارے کے پاس ملک کے طول و ارض میں پھیلا ہوا شاخوں کا ایک مضبوط جال موجود ہے جنہیں معلومات کی رسائی اور گرفت کے حصول کے لئے جدید ترین کمپیوٹرائزڈ نظام سے مزیّن کیا گیا ہے۔ بیمہ کے حوالے سے اٹلس کی فہرست خاصی طویل ہے جس میں مندرجہ ذیل بھی شامل ہیں
- آتش زدگی اور اس سے متعلق خدشات
- بحری
- گاڑی
- شخصی حادثات
- خدشاتِ کُل
- خدشاتِ کُل برائے ایستاگی (قیام)۔
- ٹوٹ پھوٹ یا ناکارگیِ مشین
- جوش دان (بوائلر) یا ظروفِ دباؤ
- ذمہ داریِ مصنوعات
- ضمانتِ نمک حلالی
- انتقالِ زر بذریعہ سفر یا زرِ محفوظ
- بینکروں کی تحفظاتی بندش
- نقصانِ منافع
- جامع خدشاتِ کمپیوٹر
- سفر
- قرضہ
- غلہ
- صحت
- دہشت گردی
- عمومی زمہ داری
- پیشہ ورانہ زمہ داری
- بانڈ بیمہ
اس حوالے سے اگر آپ کا کوئی سوال، آراء یا ردِ عمل ہو تو ہمیں آگاہ کیجیے