یہ بیمہ بجلی سے چلنے والے تمام آلات کا احاطہ کرتا ہےجیسا کہ مائکرو پروسیسرز، صوتی و بصری، مواصلاتی، برقی وطبی تنصیب، سامان کی جانچ اور تحقیق اور دیگر دفتری استعمال کے آلات مثلاً نقل ساز (فوٹو کاپئیر) اور تلاشی کے آلات وغیرہ۔
یہ جامع نوعیت کا ایک حادثاتی بیمہ ہے جس کے تحت تمام اقسام کے اچانک اور غیر متوقع نقصانات کا احاطہ کیا جاتاہے تا وقتیکہ انہیں اس سے مثتثنیٰ کردیا جائے ۔ جبکہ بیمہ دارکے آلات چاہے وہ چالو ہوں یا ساکن، یا انہیں صفائی ، معائنے یا پھراسی عمارت میں کہیں اور منتقلی کے لئے اتارا جا رہا ہو، یا مذکورہ بالا عوامل کے سلسلے میں، یا ان عوامل کے آغاز کے بعد ان میں بتدریج اضافے اور تسلسل کے قیام کے لئے۔
بڑے خطرات کا احاطہ کیا گیا ہے:
- آگ، بجلی، دھماکہ
- دھواں نکلنا، راکھ بن جانا، زہریلی گیسوں کا اخراج
- پانی اور رطوبت کی موجودگی
- نظامِ ٹھنڈک کی ناکارگی
- بجلی کے لئے بغلی راستہ (شارٹ سرکٹ) کا بن جانا، یا بجلی سے متعلق دیگر وجوہات
- خاکہ ترتیب دینا، تیاری، آلے کی تیاری کے لئے پرزہ جات کو آپس میں جوڑنا، بناوٹ کے نقائص کی نشاندہی، مال یا ڈھلائی کی خرابیوں سے آگاہی، کارخانے کی غلطیاں یا بری کاریگری ہونا
- خراب طریقہِ کار، ضروری مہارت کا فقدان، مجموعی غفلت
- کاریگر، ملازم یا فریق ثالث کی جانب سے بدنیتی
- ڈکیتی
- ژالہ یا برف باری
اس حوالے سے اگر آپ کا کوئی سوال، آراء یا ردِ عمل ہو تو ہمیں آگاہ کیجیے