اٹلس انشورنس کا مجوزہ صحت کا پلان (اٹلس کئیر) اُن تمام معاملات کا احاطہ کرتا ہے جو ہسپتال میں داخلے، اُمورِ زچگی، پیچیدہ بیماریوں، او پی ڈی اور مخصوص لیبارٹری رپورٹس وغیرہ سے متعلق ہوتے ہیں۔

بیمۂ صحت اپنے بیمہ دار کو اُن تمام پریشانیوں سے نجات دلاتا ہے جوغیر متوقع امراض، ہر قسم کی جراحی، اور مریض کی بعد از جراحی نگہداشت کے سلسلے میں ہوتی ہیں۔ ادارتی یا اجتماعی سطح پر بیمۂ صحت کے حصول کے ذریعے انتظامی امور اور مالیاتی دبائو میں تخفیف حاصل ہوتی ہے۔

بیمۂ صحت کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں

عمر کی انتہائی حد

  • ملازمین یا شریکِ حیات کے لئے عمر کی انتہائی حد 65 سال ہے
  • فرزندان کی عمر کی انتہائی حد 28 سال جبکہ دختران کی ان کی شادی ہونے تک یا کہیں ملازمت اختیار کر لینے تک ہے
  • بیمہ کے وقت مکمل صحت مندی کی تصدیق فراہم کر دئیے جانے پر والدین بھی اس میں شامل ہیں
    • مرکزی بیمہ دار (یعنی ادارہ) ایسے اقرار نامے مہیا کرےگا جو اس کے ملازمین کے ناموں، ان کے دستخط اور ان کے اہل وعیال کی مطلوبہ معلومات پر مشتمل –ہوں گے
    • ان اقرار ناموں کے جمع کرائے جانے اور اٹلس انشورنس کی جانب سے منظور کئے جانے کے بعد ، متعلقہ ادارے یا اس کے کسی رکن کے لئے اس بیمہ کا –حصول، کریڈٹ لیٹرز کا اجراء، اور دعویٰ جات کی منظوری ممکن ہو سکے گی۔

احاطہ جات

ہسپتال میں داخل ہونا (فی بیماری یا سالانہ) :

  • اندرونی علاج کے اخراجات (بشمول جراحی کے اخراجات، اینستھیزیا، او ٹی چارجز، مشاورت کی فیس، نرسنگ چارجز وغیرہ)
  • تحقیقات اور ادویات
  • متفرق اخراجات
  • ہسپتال میں داخل ہونے سے پہلے تشخیصی ٹیسٹوں اور ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد مشاورت کی لاگت اسی ہسپتال میں داخل ہونے کی حد سے قابل ادائیگی ہے بشرطیکہ ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد کی مشاورت ایک ہی سرجن کے ساتھ ہو۔

زچگی( اختیاری احاطہ) :

  • قبل اور بعد از ولادت اخراجات
  • ماہرِ زچہ و بچہ کی اجرت
  • کمرۂ زچگی و جراحت کی اجرت
  • بے ہوش کئے جانے کی اجرت
  • ادویات .
  • تشخیصی رپورٹس
  • بچہ کی ابتدائی نگہداشت
  • نومولود لڑکے کی ختنہ(بمطابق بیمہ)
  • ڈی اینڈ سی اور ڈی اینڈ ای صرف مخصوص معالجین کے مشورہ پر، ڈی اینڈ سی اور ڈی اینڈ ای، ضروری جراحی اور پیچیدہ حمل یا زچگی کرانا

کارگو شق بی کے تحت، اضافی پریمیم کی ادائیگی پر بیمہ داروں کو مطلوبہ دیگر خطرات سے تحفظ کا احاطہ کیا جا سکتا ہے۔

سالانہ او۔پی۔ڈی (فی ملازم، فی خاندان یا فی ادارہ)۔ اختیاری بیمہ :

  • کسی منظور شدہ عمومی طبی معالج، ہومیو پیتھ، حکیم یا پھر کسی ماہرِخصوصی سے مشورہ کی مد میں ادا کی گئی اجرت یا 1معاوضہ
  • (تشخیص کردہ ادویات اور علاج بشمول جراحاتی مرہم پٹی، علاج بذریعہ مالش اور سوزن زنی (آکو پنکچر
  • لیبارٹری رپورٹس اور ایکسرے کی عکس بندی، ای سی جی، ای ایف جی، ای ایم جی، با لائے صوت (الٹرا سائونڈ) عکس بندی
  • علاجِ دندان، بشرطیکہ جمالیاتی نہ ہو۔ لہٰذا ٹیڑھے میڑھے دانتوں کو سیدھا کرنے والی تاریں (بریسز)، کلائوننگ، دانتوں کی صفائی (سکیلنگ) اور بتیسی (ڈینچر) اس 4بیمہ میں شامل نہیں ہیں

خطرناک بیماریاں، انتہائی طبی نگہداشت ۔ اختیاری بیمہ :

  • معمولی نوعیت کے عارضۂ قلب کا علاج
  • (دل کی بندشریان کے متبادل راستہ کی پیوند کاری (بائی پاس) یا موجودہ شریان کی تنگی کونلکی پھنسا کر دور کرنا (اینجیو پلاسٹی
  • ہر قسم کے ناسور (کینسر) کا علاج
  • (دماغی اور اعصابی حادثات (سی وی اے سٹروک
  • گردے کی بیماریوں یا ناکارہ ہوجانے کا علاج
  • گردوں یا دوسرے بڑے اعضاء کی پیوند کاری
  • شدید نوعیت کا جل جانا
  • پیچیدگیِ ایڈز
  • دائمی سوزشِ جگر (پیلیا) اے اور سی
  • مختصر یا عارضی سوزشِ جگر (پیلیا) اے اور سی
  • شہہ رگ کی سوجن
  • Aortic Aneurysms.
  • ریمیٹک دل کی بیماری.

مخصوص لیبارٹری رپورٹس کرانا (اختیاری بیمہ) :

مرض کی درست یا قریب ترین تشخیص کے لئے، یہ بیمہ صرف معالج کے مشورہ پر کروائی جانے ان مخصوص لیبارٹری رپورٹس وغیرہ کی سہولت مہیا کرتا ہے، جن میں مریض ہسپتال میں داخل نہ ہوا ہو۔جیسے

  • جسم کے اندر موجود متاثرہ عضو کا ننھا سا کیمرہ داخل کرکے براہِ راست جائزہ۔ اینڈو سکوپی
  • چیرا لگا کر پس نکالنا۔ انسیزیشن اینڈ ڈرینیج
  • متاثرہ عضو کی جانچ کے لئے، مقناطیسی ماحول کے اندر تابکاری شعاعوں کے انعکاس سے بننے والی تصویر۔ایم آر آئی
  • بالائے صوت لہروں کی بازگشت سے دل کے عضلات کی منظر کشی ۔ ایکو
  • کمپیوٹر سے کئے جانے والے خاص قسم کے ایکسرے، جو مریض کے متاثرہ حصے کے مختلف زاویوں سے لیے جائیں۔سی ٹی سکین
  • (تابکاری شعاعوں کے لئے ، خون کا عارضی دھندلا کیا جانا تاکہ شریانوں کے راستوں کا بہتر جائزہ لیا جا سکے ۔ (انجیو گرافی دل
  • دل کے ہر حصے میں خون کی مطلوبہ رسائی کو جانچنا ۔ تھیلیئم سکین
  • بڑی آنت (مقعد) کا جائزہ۔ کولونو سکوپی
  • معدہ کا جائزہ۔ گیسٹرو سکوپی
  • (دل کا جائزہ لینا کہ وہ کتنی مشقت برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایکسر سائز ٹولرینس ٹیسٹ (ای ٹی ٹی
  • نِسوانی چھاتی کے اندر سختی ، گِلٹیوں یاگٹھلیوں کا ایکسرے کے ذریعے جائزہ۔ میمو گرافی
  • بڑی آنت (مقعد) کی غیر فطری تبدیلیوں کا ایکسرے کے ذریعے جائزہ ۔ بیریئم اینیما
  • دماغ کو خون پہنچانے والی شہہ رگ کی تنگی کا جائزہ۔ کیروٹڈ ڈاپلر ٹیسٹ
  • (دماغ کے اندر برقی لہروں کی حرکات کا جائزہ۔ الیکٹرو این سیلفیلو گرام (ای ای جی
  • گردن یا کمر پر لگائی جانے والی ایک چھوٹی سی مشین (الیکٹرو کارڈیوگرام۔ ای کے جی) کے ذریعےمسلسل 24 گھنٹوں کے دوران دل کی دھڑکن اور ترتیب کا 15جائزہ۔ ہولٹر مانیٹرینگ

مزید معلومات ہمارے نمائندے سے حاصل کیجیے۔