سوئس ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ کو عمومی طور پر سوئس ری کہتے ہیں۔ یہ 1863 میں قائم کی گئی اور اس کا صدر دفتر زیورخ میں ہے۔ اس نے جی ای انشورنس سولیوشن حاصل کیا ہوا ہے اور 25 ممالک میں موجود اپنے دفاتر کے ذریعے اپنا کام انجام دے رہی ہے۔ سوئس ری نے دہری بیمہ کاری میں جدت اور رِسک مینیجمنٹ سولیوشن کو فروغ دینے میں اپنی ساکھ بنالی ہے۔
درجہ بندی
اے ایم بیسٹ کی جانب سے اے پلس
لیبوان ری انشورنس (ایل) لمیٹڈ (لیبوان ری) 14 ستمبر 1992 میں ملائیشیاء کے شہر لیبوان میں قائم ہوئی۔ کمپنی اس وقت جنرل انشورنس کے کاروبار کے لئے بنائی گئی تھی۔ آگے چل کر سن 2007 میں کمپنی نے ری تکافل کا کاروبار بھی شروع کردیا تھا۔ اس کمپنی کا کُل سرمایہ 500 ملین امریکی ڈالر اور ادا شدہ سرمایہ 150 ملین امریکی ڈالر ہے۔
درجہ بندی
درجہ بندی اے ایم بیسٹ کی جانب سے مالیاتی استحکام کی درجہ بندی اے منفی (یعنی بہترین) مقرر کی گئی ہے اور اشوور کریڈٹ ریٹنگ (سمال) اے منفی مقرر کی گئی ہے۔۔ بہترین دونوں درجہ بندیوں کا مطلب منفی ہے۔
کویت ری دہری بیمہ کاری کی خدمات مہیا کرنے میں ایک سربرآوردہ کمپنی ہے۔ یہ کمپنی دنیا بھر کی بیمہ کمپنیوں کومختلف اقسام کی صنعتوں سے وابستہ بیمہ خطرات کو آگے منتقل کرنے کے لئے قابلِ اعتماد، حسبِ منشاء اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کر رہی ہے۔ کویت ری پوری ایمانداری، شفافیت اور بھروسے کے ماحول میں کام کررہی ہے۔ کویت اور ملائشیاء میں موجود اپنے دفاتر کے ساتھ کام کرتے ہوئے، کویت ری کا مقصد ایک قابلِ ترجیح دہرے بیمہ کار کی حیثیت اختیار کرنا ہے۔
درجہ بندی
اے ایم بیسٹ کی جانب سے کویت ری کے مالیاتی استحکام (یعنی (ایف ایس آر) کی درجہ بندی منفی اے (یعنی بہترین) رکھی گئی ہے اور اشوور کریڈٹ ریٹنگ کو (سمال) منفی اے رکھا گیا ہے۔ اے ایم بیسٹ کی جانب سے دونوں درجہ بندیوں کا مطلب منفی ہے۔
اس حوالے سے اگر آپ کا کوئی سوال، آراء یا ردِ عمل ہو تو ہمیں آگاہ کیجیے