بحری

بحری بیمہ اپنی نوعیت کی قدیم ترین شکلوں میں سے ایک ہے۔ اس کے تحت بیمہ شدہ سامان کو سمندری، فضائی یا زمینی راستے سے ترسیل کے دوران پہنچنے والے متوقع نقصان یا گمشدگی کی صورت میں تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔ بحری کھیپ کا بیمہ کی تین اہم مندرجہ ذیل اقسام ہیں

  • درآمدات
  • برآمدات
  • اندرونِ ملک ترسیل

ترسیلاتِ درآمدات یا برآمدات کے دوران فراہم کیا جانے والا تحفظ، انسٹیٹیوٹ کارگو شق اے، بی اور سی کے مطابق ہوتا ہے

انسٹیٹیوٹ کارگو شق۔ اے

اس کے تحت، بیمہ دار کے سامان کی ہر کھیپ کی سمندری یا فضائی راستے سے ترسیل کے دوران حائل تمام متوقع خطرات، گمشدگی یا نقصانات کے ازالے کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ ان میں سے چند افعال اس شق سے خارج ہیں۔

انسٹیٹیوٹ کارگو شق۔ بی

اس کے تحت، بیمہ دار کے سامان کی ہر کھیپ کو دورانِ ترسیل حائل متوقع گمشدگی یا نقصانات کے ازالے کے لئے، مندرجہ ذیل صورتوں میں، درمیانی سطح کا احاطہ کیا جاتا ہے

  • آتشزدگی یا دھماکہ
  • بحری جہاز کی غرقابی، زمین پر آ جانا، یا اُلٹ جانا
  • بحری جہاز یا ذرائع نقل و حمل کا تصادم
  • کشیدہ صورتِ حال وال بندرگاہ پر سامان کا اتارا جانا
  • زلزلہ آنا، آتش فشاں کا اخراج یا آسمانی بجلی کا کُوندنا
  • عمومی اوسط
  • دوران سفرذریعۂ نقل وحمل کو ہلکا کرنے کے لئے سامان گرا دینا
  • دورانِ سفر سمندر، جھیل یا دریا کا پانی متعلقہ ذریعۂ نقل و حمل کے اندر آجانا اور اس کی وجہ سے بیمہ شدہ سامان کی کھیپ کو نقصان پہنچنا
  • سامان کی لدوائی یا اُتروائی کے وقت کسی بھی بنڈل یا گٹھری کا نیچے گر کر مکمل نقصان ہو جانا یا جہاز کے اندر ہی کہیں گمشدہ ہوجانا

کارگو شق بی کے تحت، اضافی پریمیم کی ادائیگی پر بیمہ داروں کو مطلوبہ دیگر خطرات سے تحفظ کا احاطہ کیا جا سکتا ہے۔

انسٹیٹیوٹ کارگو شق۔ سی

یہ ایک بنیادی سطح کا بیمہ ہے جس کے تحت سامان کی کھیپ کو گمشدگی یا نقصان سے بچانے کے لئے مندرجہ ذیل صورتوں سے تحفظ دینے کے لئے کیا جاتا ہے

  • آتشزدگی یا دھماکہ
  • بحری جہاز کی غرقابی، زمین پر آ جانا، یا اُلٹ جانا
  • بحری جہاز یا ذرائع نقل و حمل کا تصادم
  • کشیدہ صورتِ حال وال بندرگاہ پر سامان کا اتارا جانا
  • عمومی اوسط
  • سامان کی ارادتاٌ غرقابی

ریل، روڈ کارگو شق۔ اے

یہ شق سامان کی کھیپ کو دورانِ ترسیل ہونے والے تمام خطرات، نقصانات اور گمشدگی کا احاطہ کرتا ہے۔ کچھ چیزیں اس شق میں بھی مثتثنیٰ ہیں جن کا تذکرہ ریل، روڈ کارگو شق۔ اے میں موجود ہے۔

ریل، روڈ کارگو شق۔ اے

اس کے تحت سامانِ ترسیل کی گمشدگی اور نقصان کا مندرجہ ذیل خطرات کے زیرِنظر احاطہ کیا جاتا ہے

  • آتشزدگی یا دھماکہ
  • زمینی ذرائع نقل و حمل کا پٹری سے اُتر جانا یا اُلٹ جانا
  • ذرائع نقل و حمل کا پانی کے علاوہ کسی بیرونی چیز سے تصادم یا اتصال

اس حوالے سے اگر آپ کا کوئی سوال، آراء یا ردِ عمل ہو، تو یہاں کلِک کرکے ہمیں آگاہ کیجیے

یقین نہیں ہے کہ آپ کو کیا ضرورت ہے؟
ابھی ایک ایجنٹ تلاش کریں۔